شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے مریض انتخابی نتائج اپنی پسندیدہ جماعت کے مخالف ٹی وی چینل پر نہ دیکھیں ، شوگر کے مریض خوشی ملنے پر مٹھائی کھانے سے پرہیز کریں ،ڈاکٹرز کا مشورہ
خوشی یا غمی دونوں صورتوں میں ایسے مریض کہ جن کو روز دوائی کھانا ہوتی ہے ، وہ دوائی کھانا نہ بھولیں
نیویارک(اردو نیوز ) ڈاکٹرز اور اہم طبی ماہرین نے پاکستان اور اوورسیز میں موجود ووٹرز اور سپورٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں شوگر، بلڈ پریشر ، گردوں یا دل کا مرض ہے تو وہ الیکشن کے نتائج براہ راست سننے سے گریز کریں ۔اگر انہوں نے نتائج سننے ہی ہیں تو کوشش کریں کہ ایسےت ٹی وی چینل پر نتائج سنیں کہ جو ان کی پسندیدہ جماعت کے مخالف ٹی وی چینل تصور نہیں کئے جاتے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتخابات سے لوگوں کی جذباتی وابستگی ہے اور جذبات کے اہم امراض کا شکار مریضوں کی صحت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس لئے نتائج سنتے وقت ووٹرز اور سپورٹرز احتیاط سے کام لیں
اسی طرح ڈاکٹرز نے شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے کے پسندیدہ امیدوار یا جماعت جیت جائے تو خوشی میں مٹھائیاں کھانے سے ہر صورت میں پرہیز کریں ۔مزید براں خوشی یا غمی دونوں صورتوں میں ایسے مریض کہ جن کو روز دوائی کھانا ہوتی ہے ، وہ دوائی کھانا نہ بھولیں ۔ماہر نفسیات کی جانب سے یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ ایسے دوست اور رشتہ دار کہ جو مختلف جماعتوں کے حامی ہیں، وہ بھی اکٹھے بیٹھ کر نتائج کا اعلان نہ سنیں ۔تعلق اور رشتوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں ۔