شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کا انڈین قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کا اعلان
انڈین کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کے جواب میں 21فروری کو انڈین قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ ہوگا
مظاہرے میں جاوید راٹھور، رانا جاوید، یاسین چوہان، راجہ یعقوب، مسعود ساہی ، میاں ثقلین سمیت پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہونگے
شکاگو (اردونیوز ) پاکستان اور بھارت میں موجود حالیہ تناو¿ کی جھلک امریکہ میں بسنے والی دونوں ممالک کی کمیونٹی میں بھی نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔انڈین کمیونٹی نے 21فروری کو امریکہ کے ایک بڑے شہر شکاگو میں واقع پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کا اعلان کیا تو اس اعلان پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی نے بھی 21فروری کو اسی وقت شکاگو میں انڈین قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کردیا کہ انڈین کمیونٹی ، پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گی ۔
شکاگو میں کمیونٹی رہنما رانا جاوید نے بتایا کہ ہم نے 21فروری کو انڈین قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا پرمٹ حاصل کر لیا ہے ۔مظاہرے میں جاوید راٹھور، رانا جاوید، یاسین چوہان، راجہ یعقوب، مسعود ساہی ، میاں ثقلین سمیت پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہونگے اور بھارتی جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف آواز بلند کریں گے اور بھارتی چہرے کو امریکی عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔