پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی قائدین کی نیویارک پولیس حکام سے ملاقات
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان نے کسی بھی قسم کےءنفرت انگیز جرم سے بچنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ 70پریسنٹ اور کمیونٹی بورڈ کے حکا م سے ملاقات کی
ملاقات میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو۔COPO) کے چیف ایگزایگزیکٹو محمد رضوی کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی قائدین راجہ آزاد گل،عزیز بٹ ، جاوید خان، امام احمد علی ، سسٹر زلفا بخش سمیت دیگر نے شرکت کی
نیویارک (اردونیوز ) کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین جو کہ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا گڑھ ہے اور ”لٹل پاکستان“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان نے کسی بھی قسم کےءنفرت انگیز جرم سے بچنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ 70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر بروس بلیک مین ، پولیس حکام اور کمیونٹی بورڈ14 کی مینیجر شان کیمبل سمیت دیگر حکا م سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو۔COPO) کے چیف ایگزایگزیکٹو محمد رضوی کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی قائدین راجہ آزاد گل،عزیز بٹ ، جاوید خان، امام احمد علی ، سسٹر زلفا بخش، کاشف حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
ملاقات میں 70thپریسنٹ کے حکام نے شرکت کی ۔ پولیس حکام نے کمیونٹی قائدین کو بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور پولیس میں باہمی روابط کو قائم اور فروغ دیا جائے، کسی بھی قسم کے معاملے میں مدد کے لئے پولیس سے کمیونٹی رابطہ کرے ۔
ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے فروغ کو یقینی بنانے میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ کمیونٹی قائدین نے پولیس حکام کو بین العقائد کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔