پاکستان

کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی خوف و ہراس کا شکار

کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کینیڈا میں بھی نفرت اس حد تک بڑھ جائے گی کہ دہشت گردی کی شکل اختیار کر لے گی

ٹورنٹو (اردونیوز ) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پاکستانی فیملی کے دی دیہاڑے ٹرک دہشت گردی کے واقعہ کے بعد کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین کمیونٹی شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئی ہے ۔ کمیونٹی ارکان کاکہنا ہے کہ وہ کینیڈا کو ہمیشہ پرامن ملک سمجھتے ہیں اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کینیڈا میں بھی نفرت اس حد تک بڑھ جائے گی کہ دہشت گردی کی شکل اختیار کر لے گی اور معصوم جانوں کو نگلنا شروع کر دے گی ۔ لندن واقعہ کے بعد بعد کمیونٹی ارکان بالخصوص فیملی نے اپنی نقل و حرکت محدود کر لی ہے اور کمیونٹی ارکان اور خاندان ، ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں کہ بلا وجہ باہر نہ جائیں بالخصوص کسی ایسے علاقہ میں کہ جہاں انہیں کوئی ہدف بنا سکے۔ دوسری جانب سانحہ لندن ، کینیڈا کے غم میں ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں شمعیں جلا کر شہداءکو یاد کیا گیا، انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان تقریبات میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے ارکان کے علاوہ دیگر کینیڈین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ۔

Pakistani community in Canada

Related Articles

Back to top button