پاکستان

سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک میں جشن آزادی پاکستان

پاکستان سوک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی میںاسسٹنٹ پولیس چیف فرینک ویگا،سفیرموہن پئیرز، ویٹو فوسیلا، مارک مرفی ، ارکان سٹیٹ چارلس فالز، ٹینوسزسمیت اہم شخصیات کی شرکت

تقریب میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر محمدخالد ، تنویر خان ، سعدئیہ شیخ ، جاوید سید، بشریٰ چوہدری ، اشفاق شیخ ، شمس سید، حبیب شیخ سمیت دیگر عہدیداران اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستانی سوک ایسوسی ایشن کے بورڈز ممبرزڈاکٹر شاہین خالد، ڈاکٹر پروین خان ، ہما خان ، ڈاکٹر سنایا خان ، ڈاکٹر شمیم سلمان ،ثروت شیخ ، انیتا خواجہ سمیت دیگر کی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد
سوک ایسوسی ایشن کی جانب سے اظہر خان مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ایوارڈ ان کی فیملی کو دیا گیا ، پولیس بورو کمانڈر فرینک ویگا، قونصل جنرل عائشہ علی اور ایرک ایڈمز کےلئے ایوارڈز

نیویارک (خصوصی رپورٹ، تصاویر ، سٹیو وائٹ) پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ کے زیر اہتمام عید ملن اور جشن آزادی پاکستان کا 22واں سالانہ اجتماع حسب معمول اس سال بھی یہاں سنگ ہاربر پارک میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ امریکی حکام کے علاوہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران پریذیڈنٹ ڈاکٹرمحمد خالد،کو چئیر جاوید سید ،کو چئیر وومین و جنرل سیکرٹری سعدیہ ملک ،چئیرمین آف دی بورڈشمس سید ، جنرل سیکرٹری سعدیہ ملک، حبیب شیخ بورڈز ممبرزڈاکٹر شاہین خالد، ڈاکٹر پروین خان ، ہما خان ، ڈاکٹر سنایا خان ، ڈاکٹر شمیم سلمان ،ثروت شیخ ، انیتا خواجہ کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات ارشاد شیخ ، ماجد لون، ہما خان ،بشریٰ چوہدری ، ہما خان اورکمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کی اس پروقار تقریب میںنیویارک پولیس کے بورو کمانڈر سٹیٹن آئی لینڈ چیف فرینک ویگا، سری لنکا کے مستقل مندوب موہن پئیرز، سٹیٹن آئی لینڈ بورو پریذیڈنٹ کے امیدواران ویٹو فوسیلا، مارک مرفی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، قاری غلام رسول قادری نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔ بعد ازاں کورونا وائرس وبا (کووڈ۹۱) کی وجہ سے انتقال کر جانیوالے افراد اور یو ایس ملٹری اور پولیس کے دوران سروس ضاں بحق ہونیوالے اہلکاروں اور حکام کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستانی سوک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گذشتہ 21سالوں سے منعقد کئے جانیوالے اس سالانہ اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کمیونٹی رہنما اظہر خان مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ایوارڈ ان کی فیملی کو دیا گیا جبکہ نیویارک پولیس کے بورو کمانڈر فرینک ویگادیا گیا ۔ قونصل جنرل عائشہ علی اور ایرک ایڈمز کےلئے ایوارڈزان کے نمائندوں نے وصول کئے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض جاوید سید اور سعدئیہ ملک نے ادا کئے ۔
پاکستانی سوک ایسوسی ایشن آف سٹیٹن آئی لینڈ کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 سالوں سے جاری اس سالانہ اجتماع کا مقصد اپنی آنیوالی نسلوں کو پاکستان ،پاکستانی اقدار ،تہوار اور ثقافت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہمارے بچے بڑے ہونگے اور نسلیں پروان چڑھیں گی تو انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے والدین ، آباو¿ اجداد کہاں سے امریکہ آئے؟کس حال میں آئے ۔ انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ ان کے والدین امریکہ اپنے ساتھ کچھ خاص لیکر نہیں آئے لیکن اس ملک میں انہوں نے دن رات محنت کی ، بچوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کی اور ان کے لئے ایک اچھے مستقبل میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔ڈاکٹر خالد نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی بہت محنتی ، پرامن اور ایماندار کمیونٹی ہے ۔ اس کمیونٹی کی پہلی نسل نے یہاں اپنا مقام بنانے کےلئے سخت محنت کی اور قربانیاں دیں ۔ ہمیں ترقی کے اس سفر کو آنیوالی نسلوں میں منتقل کرنا ہے ۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے امریکہ میںعظیم ڈاکٹرز ، سائنسدان، بزنس مین ، انجئیرز ، پولیس آفیسرزسمیت دیگر پروفیشنل پیداکئے جنہوں نے تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کیا ۔انہوں نے تمام مہمانان خصوصی کا سوک ایسوسی ایشن اور شرکاءکی جانب سے جشن آزادی پاکستان میں شرکت پر شکرئیہ ادا کیا ۔
سعدئیہ ملک اور جاوید سید کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ہم کورونا وبا کی وجہ سے جشن آزادی اور عید کی خوشیاں منانے کے لئے اکٹھے نہیں ہو سکے تھے ۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم واپس ایک نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم میں جو نہیں ہیں ، ہم ان کے لئے دعا گو ہیں ۔
سری لنکا کے مستقل مندوب موہن پئیرز نے خطاب کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں ۔ ان تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید فروغ اور اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوا مکے ساتھ ہماری پرخلوص خواہشات اور تمنائیں ہیں ۔
اسسٹنٹ پولیس چیف سٹیٹن آئی لینڈ فرینک ویگا نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی امریکن سوک ایسوسی ایشن جیسی باوقار تنظیم نے میری عزت افزائی کی اور مجھے ایوارڈ سے نوازا۔
دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی میں وطن سے محبت کا جذبہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اصل میں ملک وقوم کے سفیر ہیں ، امریکی معاشرے میں ان کی اعلیٰ کارکردگی اور مقام کے وطن عزیز پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
سٹیٹن آئی لینڈ بورو پریذیڈنٹ کے امیدوران ویٹو فوسیلا اور مارک مرفی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور ہم ملکر مسائل کے حل اور معاملات کی بہتری کے لئے اپنا کردار موثر اندازمیں ادا کرسکتے ہیں ۔
تقریب کے بعد شرکاءکے اعزازمیں پرتکلف کھانے اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور حسب روایت شرکاءکو محظوظ کرنے کے لئے انٹر ٹینمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
(تصاویر: بشکرئیہ مسٹر تصاویر ، سٹیو وائٹ)

Pakistani Civic Association Staten Island

 

Related Articles

Back to top button