بین الاقوامی

پاکستانی امریکن تنظیموں کے زیر اہتمام یوم قراردادپاکستان کا آن لائن پروگرام ، شبلی فراز کا خصوصی خطاب

عالمی یومِ قراردادِ پاکستان کی تقریب میں دنیا بھر سے سفیروں اور کونسل جنرل ،کانگریس وومین شیلا جیکسن، وان ہالنسمیت امریکی قائدین کی بھی شرکت

پروگرام کے میزبان وقار علی خان، جمال خواجہ ، عاصم صدیقی ، راجہ یعقوب، جاوید اختر، شارق سعید اور طارق اقبالسمیت ان کے ساتھی تھے

لاس اینجلس (اردو نیوز ) لاس اینجلس میں یوم قرار دادِ پاکستان ، او پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی آئی شمالی امریکا اور میڈیا کونس آف اوورسیز پاکستانی نے لائیو پروگرام میں پیش کی جسے دنیا بھر کے ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔میڈیا کونسل آف اوورسیز پاکستانی اور او پی ٹی وی گلوبل کے سی ای او وقار علی خان مسلسل یومِ قراردادِ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ جبکہ کووڈ نائن ٹین نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں ، یہ ایک مشکل مرحلہ تھا کہ کس طرح پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ لیکن میڈیا کو پیک کے وقار علی خان پہلے بھی دورانِ کورونا وبا کامیاب ترین آن لائن پروگرامز کر چکے ہیں۔ ان کے لئے یہ مرحلہ مشکل ضرور تھا لیکن اس بار یومِ قرار داداِ پاکستان کا سفر باندھا گیا اور تین ہفتوں کی مسلسل کوششوں سے یہ منصوبہ عالمی قرار دادِ پاکستان پایہ تکمیل کو پہنچا۔
اجلاس میں جناب راجہ یعقوب ،پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، جاوید اختر (سیگا مینٹو) کے کمیونٹی اور بزنس لیڈر، جمال خواجہ کامیاب تاجر ، کوریا سے شارق سعید ، سعودی عرب زاہد شریف اور خلیل صاحب نے اپنا اپنا کردار ادا کرکے ثابت کردیا کہ ہم ایک ہیں۔
او پی ٹی وی گلوبل کی نشریات نے عالمی طور پر پوری پاکستانی کمیونٹی کو جوڑ کر متحد کردیا۔ زوم پروگرام جو براہِ راست یوٹیوب پر نشر کیا گیا ، قابلِ تحسین تھا اور اس میں ٹیک ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔صبح صبح ہی سیمسن اسٹوڈیو میں گہما گہمی تھی، ایک ہلچل تھی۔ پوری دنیا میں لوگ اس عالمی قرار داد کی جھلک دیکھنے کےلئے منتظر تھے اور بالخصوص ہمارے احمد فراز کے زادے سیدشبلی فراز کو دیکھنے اور سننے کے لئے بےچین تھے۔ یہ ذمہ داری راجہ یعقوب کو سونپی گئی تھی جو انہوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی اور آج کی اس عالمی قرار داد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کو مدعو کر کے چار چاند لگا دیئے۔
دوسری طرف وقار علی خان نے تمام کمیونٹی لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا، نہ صرف کمیونٹی لیڈرز بلکہ دنیا بھر کے کونسل جنرل، کانگریس مین اور سینیٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر لاکھڑاکردیا۔پاکستانی سفیروں میں ڈاکٹر اسد مجید خان سفیر سعود ی عرب، راجہ علی اعجاز سفیر جنوبی کوریا، بلوچ سفیرِ کویت ، کونسل جنرل میں عائشہ علی اور ابرار ہاشمی ڈپٹی کونسل جنرل شکاگو شامل تھے۔ ممتاز لیڈر اور مایاناز شخصیت ڈاکٹر سہیل مسعود، ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹرثناءخان، انجینئر مقصود علی، ڈاکٹر محمد یونس اور عمران سواتی اٹلانٹا سے اور کئی نہایت محترم اور اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔ آج پروگرام میں کافی گرما ہٹ تھی، جذبہ تھا، پیار تھا ، جوش تھا۔ پروگرام کا آغاز قاری صداقت علی کی خوبصورت اور روح پرور آواز میں سورہ الفاتحہ سے کیا گیا۔ پاکستان کا قومی ترانہ امریکا کے معروف اور کامیاب ترین بزنس مین اورچئیرمین سی ایس آئی اشرف حبیب اللہ نے پیش کیا جن کی شخصیت کسی بھی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔دنیا کی ہر عمارت اور برج میں ان کا سافٹ ویئر ہے، بہت خوبصورت آواز میں قومی ترانہ پڑھا۔
پروگرام کے میزبان وقار علی خان جو پروڈیوسر سفیرپاکستان ،او ہپی ٹی وی گلوبل کے سی ای او ہیں، انھوں نے نہایت ہی جذباتی انداز میں پروگرام پیش کیا اور ان کا ساتھ دے رہے تھے ۔جمال ِ پاکستان یعنی جمال خواجہ جو ہمیشہ پاکستان کے لئے متحرک نظر آتے ہیں۔ دوسرے اہم میزبان شکاگو سے راجہ یعقوب مخاطب ہوئے اور قرار داد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے مہمان سید شبلی فراز احمد کا تعارف پیش کیا۔
وزیر نشریات و اطلاعات شبلی فراز نے پروگرام آرگنائزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے مدعو کیا، مجھے مسرت ہے کہ میں دنیا بھر میں آباد پاکستانی صحافی برادری سے مخاطب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے مخاطب ہوں جنھوں نے ہر دم ، ہر وقت، ہر پل، ہر لمحہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی، این اے او سیہو یا سیلاب کی تباہ کاری ہو سمندر پار پاکستانی ہمیشہ سینہ سپر رہے، یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ ہم، وزیر اعظم عمران خان اور حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پاکستان میں ووٹنگ میں حصہ لینے، الیکشن میں حصہ لینا ، دوہری شہریت کی اجازت ہونا، اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونا دوسرا سب سے اہم سوال وقار علی خان، جمال خواجہ اور شارق سعید نے یہ کیا کہ ڈیجیٹل روشن اکاونٹ کی اشتہار بازی پاکستان میں کرنا نہایت نامناسب ہے جبکہ سارے اکاونٹ گلوبل ہیں۔ اس لئے سمندر پار پاکستانیوں کے زیرِ تحت چلنے والے ٹی وی چینلز،اخبارات، جرائد اور ریڈیو کو اشتہارات دینے چاہئیں۔ یہ عمل ہوگا تب ہی ڈالرز پاکستان آئیں گے۔ پاکستان میں اکاونٹ کھولنے کے اشتہار چلانا سراسر غلط ہے۔ اس اہم ڈیمانڈ کو شبلی فراز نے نوٹ کیا۔ انھوں نے سیرِ حاصل ِگفتگو کی اور حکومت میں ہونے والے تمام اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے جب حکومت ملی تو یہ سارا نظام الٹا تھا۔ ہم نے تین سالوں میں کام کئے ، اہم اقدامات کئے اور اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئندہ دو سالوں میں مزید اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اب ہمارے پاس اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریت ہے اس لئے ووٹنگ رائٹس اور دوہری شہریت سے متعلق قوانین پاس کردیئے جائیں گے۔ تیئس مارچ کے موقع پر شبلی فراز نے او پی ٹی وی گلوبل کی جانب سے منعقد کی جانے والی قراردادِپاکستان کی تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے سفیروں نے قراردادِ پاکستان کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
جاوید اختر ، راجہ یعقوب ، عاصم صدیقی ، ار جمال خواجہ نے جم کر پروگرام منعقد کیا۔ے پروگرام میں پاکستان پر مبنی ڈاکیومینٹریز پیش کی گئیں اور آخر میں گلوکار شازیہ منظور کی آوازمیں دما دم مست قلندر پر رقص کیا گیا جس میں لاس اینجیلس کی پاکستانی کمیونٹی نے حصہ لیا۔ دنیا بھر لے سفراء، کونسل جنرل اور مقامی سینیئر کانگریس مین نے اجلاس میں شرکت کر کے اسے کامیابی سے ہم کنار کیا۔ اور اس طرح یوم ِ پاکستان کی پروقار تقریب اختتام پزیر ہوئی لیکن ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک تاریخ بھی رقم کر گئی۔میڈیا کونسل آف اوورسیز پاکستانی اور او پی ٹی وی گلوبل کے تعاون نے ثابت کردیا کہ سمندر پار پاکستانی صحافی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button