بین الاقوامی

پاکستانی و مسلم کمیونٹی قائدین کی نیویارک سٹی کی امیدوار ڈایان مورالس کی حمایت کا اعلان

یہ اعلان مئیر الیکشن 2021سے ایک ہفتہ قبل کمیونٹی قائدین کی جانب سے باہمی صلاح و مشورے کے بعد ڈایان مورالس کے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ میں کیا گیا

استقبالیہ میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی قائدین شاہد فاروقی ، راجہ عابد،اٹارنی خالد اعظم ، ڈاکٹر شفیق، کمال بویان اور شاہد ملک نے ڈایان مورالس کے ساتھ کھڑے ہو کر کیا

نیویارک (محسن ظہیر) پاکستانی ، بنگلہ دیشی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی جانب سے نیویارک سٹی کی مئیر کی امیدوار ڈایان مورالس کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان مئیر الیکشن 2021سے ایک ہفتہ قبل کمیونٹی قائدین کی جانب سے باہمی صلاح و مشورے کے بعد ڈایان مورالس کے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ میں کیا گیا ۔ استقبالیہ سمیت ڈایان مورالس کی تائید و حمایت کے اعلان میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی شخصیت علی اکبر مرزا نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ استقبالیہ میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی قائدین شاہد فاروقی (مسلم ایکشن نیٹ ورک) ، راجہ عابد،اٹارنی خالد اعظم ، ڈاکٹر شفیق، کمال بویان (بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی ) اور شاہد ملک نے ڈایان مورالس کے ساتھ کھڑے ہو کر کیا ۔ ڈایان مورالس کی جانب سے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی تائید و حمایت کا شکرئیہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجھے پاکستانی ، بنگلہ دیشی و مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے جو پذیرائی اور عزت ملی ہے، اس کا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا، میں کمیونٹیز کی مشکور ہوں اور انہیں یقین دلاتی ہوں کہ ہم سب مل کر ایک ایسا نیا نیویارک بنائیں گے کہ جس میں برابری ، مساوات کے اصولوں کی پاسداری ہو گی اور آگے بڑھنے اور ترقی کے مواقع سب کے لئے یکساں ہوں گے ۔
استقبالیہ میں ڈایانا مورالس کو روایتی انداز میں سر ڈھانپنے کے لئے شال پیش کی گئی جسے انہیں نہایت ہی شکرئیہ کے ساتھ قبول کیا اور تقریب میںتمام وقت اپنے سر پر اوڑھے رکھا ۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے علی مرزا نے کہا کہ ڈیان مورالس سب کے لئے انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہیں۔ جہاں آواز بلند کرنی چاہئیے وہاں ڈیان آواز بلند کرتی ہیں۔ ہمیں ان کے حق میں ووٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی نے آج ووٹ نہ ڈالا تو کل کو انہیں شکایت نہیں کرنی چاہئیے۔
اٹارنی خالد اعظم نے کہا کہ محکوم عوام کے لئے آواز بلند کرکے ڈیان نے اپنا کام کیا ہے، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ بائیس جون کو ہونیوالے مئیر ل الیکشن میں نہ صرف خود ، ڈایان مورالس کو ووٹ ڈالیں بلکہ کمیونٹی کے ہر ایک ایک رکن کا ووٹ ان کے حق میں یقینی بنائیں ۔
کمیونٹی رہنما راجہ عابد حسین کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی گورنمنٹ الیکشن میں کوئی نہیں بلکہ نیویارکرز ، عوام اور ہم فیصلہ کریں گے کہ ہمارا آئندہ مئیر کون ہونا چاہئیے ۔ میں تو یہی نعرہ بلند کروںگا کہ ڈایان مورالس ، ہماری مئیر ہے اور وہ آوی ہی آوے ۔انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ الیکشن سے قبل ڈایان مورالس کی ہر ممکن سپورٹ کریں اور الیکشن والے دن انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
پاکستانی کمیونٹی کی معروف بزنس شخصیت شاہد ملک نے کہا کہ پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان ، ڈایان مورالس کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کے رہنما اور امریکن ایڈوکیسی گروپ کے رہنما کمال بویان کہا کہ ڈیان نے کہا کہ ڈایان مورالس نے قابض و غاصب حکمرانوں اور ریاست کے خلاف جرات سے بات کی، وہ مظلوم و محکوم طبقے کے ساتھ کھڑی ہوئیں ، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ہم پسے ہوئے طبقے کے ساتھ کھڑے ہونے پر ،ڈایان مورالس کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ک جو انصاف کے ساتھ کھڑا ہو، ہمیں اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے۔
مسلم ایکشن نیٹ ورک کے شاہد فاروقی کا کہنا تھا کہ مئیر کی امیدوار ڈیان مورالس ، نا انصافی کے شکار فلسطینی عوام جو کہ محکوم و مظلوم ہیں ، ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں ، ہم ان کی جرات کی قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیویارک کے لئے ایک ایسی قیادت چاہئیے کہ جو سیاسی مصلحتوں کی بجائے اصولوں پر یقین رکھتی ہواور ہم سمجھتے ہیں کہ ڈایان مورالس ہی اس کیٹیگری پر اترنے والی واحد امیدوار ہیں ، اس لئے مسلم امریکن کمیونٹی کو انہیں ووٹ دینا چاہئیے ۔
پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر شفیق کا کہنا تھا کہ میں نے مئیر کے حوالے سے اپنا ذہن اور فیصلہ تبدیل کیااور اب ڈایان مورالس کی تائید و حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے کہ جو مصلحت کی بجائے حق و سچ کی بات کرے۔ ڈیان وہ لیڈر ہیں کہ جنہوں نے محکوم طبقوں کے لئے آواز جرات سے اٹھائی ہے۔
ڈاکٹر انعام الحق نے بذریعہ پیغام ڈیان مورالس کی ہر ممکن سپورٹ و تائید کا اعلان کیا ۔
قبل ازیں ڈایان مورالس نے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے بعد ہمیں کورونا سے پہلے والا نیویارک بحال نہیں کرنا بلکہ بلکہ ہمیں ’نیا نیویارک‘ بنانا ہے ۔ ایسا نیویارک کہ جس میں تمام شہریوں ، نیویارکرز کو برابر ی ، مساوات کے ساتھ ڈیل کیا جائے ، جہاں ہر ایک کی ترقی اور آگے بڑھنے کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہوں اور ہمیشہ مظلوم و محکوم طبقوں کے لئے آواز بلند کرتی رہون گی ۔ ڈایان مورالس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ مئیر منتخب ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ووٹرز انتخابی پولز پر دھیان نہ دیں ، ان پولز میں بیس فیصد کی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے نتائج مرتب کئے گئے ہیں جبکہ نیویارک کا مئیر منتخب ہونے کے لئے پچاس فیصد سے زائد ووٹوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ارلی ووٹنگ میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور 22جون کو الیکشن والے دن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرے۔

Pakistani Americans, Dianne Morales

Related Articles

Back to top button