" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں ایک اور پاکستانی (خاتون)کا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال

مرحومہ کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں اد اکی گئی جس کے بعد انہیں امریکی ریاست نیوجرسی کے مالبرو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، ڈیتھ سرٹفکیٹ میں وجہ موتCOVID-19لکھا گیا

نیویارک میں سوموار23مارچ کو انتقال کرنے والے حاجی محمد انجم اقبال کو بھی منگل 24مارچ کو نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے ”پائن لائن“ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نیویارک (محسن ظہیر سے )نیویارک میں ایک اور پاکستانی کا ”کرونا وائرس انفکیشن “ کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔ انتقال کرنے والے ایک خاتون تھیں جو کہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین کی رہائشی تھیں ۔بتایا گیا ہے کہ متوفی بروکلین کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہ ہسپتال میں ہی کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو گئیں اور چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں ۔سوگوار فیملی کی وجہ سے انتقا ل کرنے والی متوفی خاتون جس کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا ، کی نماز جنازہ بروکلین میں واقع پاکستانی ”مکی مسجد “ کی ادا کی گئی جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کو مالبرو قبرستان ، نیوجرسی میں سپرد خاک کیا گیا ۔
اہم ذرائع کے مطابق بروکلین وفات پانے والی خاتون کے ڈیتھ سرٹفکیٹ پر ”موت کی وجہ “ کے خانے میں ”COVID-19“(یعنی کہ کرونا بیماری) لکھا ہوا تھا ۔
نیویارک میں سوموار23مارچ کو انتقال کرنے والے حاجی محمد انجم اقبال کو بھی منگل 24مارچ کو نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے ”پائن لائن“ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان کی آخری رسومات میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

 

Read this – https://thepakistaninewspaper.com/first-pakistani-died-in-new-york-of-corona-infection/

 

Related Articles

Back to top button