اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن ہیلتھ ورکرزاہد خان کی جواں سال موت پر دوست احباب اور کمیونٹی سوگوار

یونائیٹڈ ہیلتھ انشورنس میں بابر منیر کے ساتھ کام کرنے والے زاہد خان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انتقال کر گئے ، نیوجرسی میں نماز جنازہ اور سپرد خاک کیا گیا

نیویارک ( اردونیوز ) یونائیٹڈ ہیلتھ کئیرانشورنس کمپنی نیویارک میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن زاہد خان کی جواں سال موت کی وجہ سے مرحوم کے دوست احباب اور کمیونٹی سوگوار ہو گئی ہے ۔مرحوم کی عمر 46 سال تھی، اور وہ ایک شفیق، خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ زاہد خان ، ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والی یونائیٹڈ ہیلتھ انشورنس کمپنی کے بابر منیر کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے ۔ چند روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری رہا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ پائی ۔ چند روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زاہد خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کے پاسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔
زاہد خان مرحوم کی نماز جنازہ اولڈ برج ، نیوجرسی میں ادا کی گئی جس میں ان کے دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نما ز جنازہ کے بعد مرحوم کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
بابر منیر، بازہ روحی سمیت امریکن کونسل آف مینارٹی وومین ، پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان ابرار خٹک، بابر خان، وقار عالم، عزیز بٹ، جاوید سید، ثمر خان ، فرحان شیخ، عمران قاسم، محسن ظہیر ، ایم آر فرخ سمیت کمیونٹی ارکان کی جانب سے زاہد خان کی وفات پر گہرت دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں اور مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button