نیویارک میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسر پر گولی چلانے والا ملزم گرفتار
ذرائع کے مطابق ملزم کو مسلسل اڑتالیس گھنٹوں کی تلاش کے بعد گرفتار کیا گیا ، آفیسر فیاض کی صحت یابی کے لئے کمیونٹی مسلسل دعا گو
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نیویارک میںدو روز قبل پاکستانی امریکن آف ڈیوٹی پولیس آفیسر پر گولی چلا کر اسے زخمی کرنےوالے ملزم کو ویسٹ چیسٹر کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کیگرفتاری ویسٹر کے علاقے سے عمل میں آئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اس واقعے کےبعد مسلسل ملزم کی تلاش کر رہی تھی اور اسے مختلف طریقوں سے ٹریک کرکے گرفتارکیا گیا ہے
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی امریکن پولیس آفیسر فیاض عدید اپنے آف ڈیوٹیاوقات کے دوران گاڑی خریدنے کے بروکلین ، نیویارک گئے جہاں پر ملزم نے انہیں نشانہبنانے کی کوشش کی اور اس واردات میں ملزم نے پولیس افسر پر فائرنگ کی جس سےوہ شدید زخمی ہو گئے ۔ اس واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیابہو گیا تھا ۔
پولیس میں 48 گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے ۔
دوسری طرف پاکستانی امریکن پولیس آفیسر فیاض بروکلین کے ہسپتال میں زیر علاجہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی آفپولیس آفیسر فیاض کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آئے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر سمیت پولیس حکام اور سٹی انتظامیہ بھیمسلسل آفیسر عدید کے ہسپتال میں علاج کے معاملات کو مسلسل دیکھ رہے ہیں اورفیملی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں ۔
آفیسر فیاض عدید کی دو بچے ہیں اور وہ پانچ سالوں سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میںخدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اردو نیوز آفیسر عدید کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہےاور کمیونٹی سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی مسلسل دعا گو رہے ۔