امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن فارما سسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی پر وقار تقریب حلف برداری

Pakistani American Pharmacist Association PAPA Oath Taking Ceremony in New York

”پاپا“ کی تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور سسٹم ڈائریکٹر آف فارمیسی ،UHSہیلتھ سسٹم ڈاکٹر لی برسکو ڈوائیرنے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی

تقریب حلف برداری میں ”پاپا“ کے نو منتخب عہدیداران چئیر پرسن ثمر شمسی ، پریذیڈنٹ اصغر چوہان، سینئر وائس پریذیڈنٹ شہباز خان ، وائس پریذیڈنٹ فیصل سلطان،سیکرٹری تائبہ صدیقی ، جوائنٹ سیکرٹری علی جیلانی ، جوائنٹ فنانس سیکرٹری بلال قریشی ، فنانس سیکرٹری رضا شیخ ، پبلک ریلیش آفیسر منیب جیلانی نے اپنے عہدوںکا حلف اٹھایا ۔ عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف سسٹم ڈائریکٹر آف فارمیسی ،UHSہیلتھ سسٹم ڈاکٹر لی برسکو ڈوائیر نے لیا

 

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن فارما سسٹس کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن فارما سسٹس ایسوی ایشن“ ( پاپا۔PAPA)کو نو منتخب عہدیداران کی پر وقار تقریب حلف برداری میریٹ ہوٹل لاگارڈیا میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور سسٹم ڈائریکٹر آف فارمیسی ،UHSہیلتھ سسٹم ڈاکٹر لی برسکو ڈوائیرنے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ تقریب حلف برداری اور عشائیہ میں ”پاپا“ کے سینئر اور نئے ارکان ، ان کے اہل خانہ سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ علی جیلانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

تقریب حلف برداری میں ”پاپا“ کے نو منتخب عہدیداران چئیر پرسن ثمر شمسی ، پریذیڈنٹ اصغر چوہان، سینئر وائس پریذیڈنٹ شہباز خان ، وائس پریذیڈنٹ فیصل سلطان،سیکرٹری تائبہ صدیقی ، جوائنٹ سیکرٹری علی جیلانی ، جوائنٹ فنانس سیکرٹری بلال قریشی ، فنانس سیکرٹری رضا شیخ ، پبلک ریلیش آفیسر منیب جیلانی نے اپنے عہدوںکا حلف اٹھایا ۔ عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف سسٹم ڈائریکٹر آف فارمیسی ،UHSہیلتھ سسٹم ڈاکٹر لی برسکو ڈوائیر نے لیا۔

Pakistani American Pharmacist Association PAPA Oath Taking Ceremony in New York

Related Articles

Back to top button