پاکستان امریکن ایشل سہیل کا اعزاز ، سٹیٹ امتحان میں سرفہرست
کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سہیل شبیر کی صاحبزادی ایشل سہیل نے 6ویں گریڈ کے سٹیٹ امتحان میں 655میں سے 651نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک ہونہار سٹوڈنٹس ایشل سہیل نے نیویارک سٹیٹ کے 6ویں گریڈ کے سٹیٹ امتحان میں ریکارڈ مارکس (نمبرز) لے کر اول پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت سہیل شبیر کی صاحبزادی ایشل سہیل جو کہ ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک) کے سکول ڈسٹرکٹ 24کے بروکلین ایونیو سکول کی سٹوڈنٹس ہیں ، نے 6ویں گریڈ کے سٹیٹ امتحان میں 655میں سے 651نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی ۔
ایشل سہیل کی سکول پرنسپل ، سکول ڈسٹرکٹ حکام ، ٹیچرزکی جانب سے ایشل سہیل کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کا بھی کہنا ہے کہ ایشل سہیل پر پوری کمیونٹی کو فخر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک: پاکستانی امریکن سٹوڈنٹس میرب سہیل کا Regents Examsمیں ریکارڈ
سہیل شبیر اور ان کی اہلیہ شادمان سہیل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ کامیاب و کامران بنائے ۔ انہوں نے دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیں ایشل سہیل کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی پرخلوص اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
تازہ و اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے