پاکستانی امریکی ڈاکٹر منہال علی کا اعزاز، یونیورسٹی آف نارتھ سے ایم بی اے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں پہلی پوزیشن
Pakistani American Dr. Minhal Ali Earns First Position in MBA Healthcare Management at the University of North America
پاکستانی امریکی ڈاکٹر منہال علی کا اعزاز، یونیورسٹی آف نارتھ سے ایم بی اے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں پہلی پوزیشن
ڈاکٹر منہال علی جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی صاحبزادی ہیں، کی شاندار کامیابی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے فخر کا باعث بنی ہے
واشنگٹن(اردونیوز)پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر منہال علی نے یونیورسٹی آف نارتھ امریکہ سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ ڈاکٹر منہال علی جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی صاحبزادی ہیں، کی شاندار کامیابی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے فخر کا باعث بنی ہے ۔ ان کی اس کامیابی کو ہیلتھ کیئر انڈسٹری میں جدت اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر منہال نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم اور تجربے کو صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر منہال علی اور ان کی والدہ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی اور بہتر مستقبل کے لئے دعا کی ہے ۔
Pakistani American Dr. Minhal Ali Earns First Position in MBA Healthcare Management at the University of North America