اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب نیویارک کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی منایا گیا

تقریب کا آغاز کونی آئی لینڈ ایونیو پر امریکی پرچم کشائی سے ہوا جس میں کمیونٹی کی اہم مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز )مریکہ میں تقریباً دس لاکھ پاکستانی آباد ہیں جہاں یہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف اپنی تہذیب و ثقافت کے رنگوں کو نمایاں کرتے ہیں بلکہ امریکی عوام کی خوشیوں میں بھی برابر شرکت کرتے ہیں ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب اور اس پریذیڈنٹ میاں فیاض کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں پاکستان کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر امریکہ کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کا آغاز کونی آئی لینڈ ایونیو پر امریکی پرچم کشائی سے ہوا جس میں کمیونٹی کی اہم مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کے بعد رائل ہال میںمنعقدہ فورتھ آف جولائی کی تقریب میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی و ساوتھ ایشین کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ مل کر شرکاءنے امریکی ترانہ گایا اور اپنے امریکی دوست احباب اور امریکی عوام کو یوم آزادی کی مبارکبا دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحیل ڈار، اٹارنی فارس فیاض، افتخار بٹ ، روبی ملک اور میاں فیاض سمیت شرکاءکا کہنا تھا کہ امریکہ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کی دوسری اور تیسری نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں ۔ امریکہ امیگرنٹ کمیونٹیز کا ایڈاپٹڈ وطن ہے اور فورتھ آف جولائی سمیت اس کے ہر اہم قومی تہوار کے موقع پر امیگرنٹ کمیونٹیز اپنے امریکی ہم وطنو کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہو تی ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کی جانب سے شرکاءبالخصوص خواتین ، بچوں اور سینئرز میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔پاکستان کی معروف گلوکارہ سعدیہ ملک نے اپنے گلوکاری سے فورتھ آف جولائی کی تقریب کو رنگا رنگ بنا دیا اور اپنے فن گلوکاری سے شرکاءکو محظوظ کیا

 

Related Articles

Back to top button