پاکستان

نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر آج27اپریل کو پاکستان زندہ آباد ریلی کی تیاریاں مکمل ، کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل

مظاہرے کا مقصد انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات، پانی کی بندش کے معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی کے خلاف امریکی رائے عامہ کوحقائق سے آگاہ کرنا ہے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی اتوار 27 اپریل کو شام سات بجے ٹائمز اسکوائرنیویارک پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اس مظاہرے کا مقصد انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور پاکستان کے پانی کی بندش کے معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی کے خلاف عالمی برادری ، امریکی رائے عامہ کو پاکستان کا موقف پہنچانا ہے۔پاکستان زندہ آباد ریلی کے نام سے ہونیوالے اس مظاہرہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تمام تنظیموں اور جماعتیں بلا امتیاز مشترکہ طور پر منعقد کررہی ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی کے اہم قائدین نوید وڑائچ ، شاہد رانجھا ،خالد اعوان، سرور چوہدری، دانش ملک، خورشید بھلی، احمد خان،سلیم مغل، دیوان غلام مصطفی، ضمیر چوہدری،مرزاخاور بیگ،پرویز ریاض،اجمل چوہدری، شاہد وسیم وڑائچ، چوہدری ظہوراختر،ظہیر اختر مہر، وسیم سید، جمال ظفر، جاوید خان، عذرا ڈار، ہارون رامے، طاہر سندھو، چوہدری اسلم ڈھلوں و دیگر کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ نہ صرف پاکستان کی حمایت میں ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دے گا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے تمام اوورسیز پاکستانی متحد ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی خصوصاً ماو¿ں، بہنوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور ح±ب الوطنی کا عملی ثبوت پیش کریں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ ایسے وقت میں اوورسیز پاکستانیوں کا آواز بلند کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے تاکہ دنیا کو پاکستان کا اصل مو¿قف اور مظلومیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
شاہد رانجھا اور خورشید بھلی نے مزید کہا کہ ٹائمز اسکوائر، پر ہونے والے اس مظاہرے سے عالمی میڈیا میں پاکستان کا پیغام ،وسیع سطح پر پھیلایا جا سکے گا۔ “ہم سب مل کر دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں اور ہم اپنے وطن کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔
منتظمین نے زور دیا کہ مظاہرے میں شرکت کرنے والے افراد اپنے ساتھ پاکستانی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز لائیں تاکہ اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا جا سکے۔ مظاہرہ پرامن ہوگا اور اس کا مقصد دنیا کو پاکستانی قوم کے اتحاد اور پ±رامن جدوجہد کا پیغام دینا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا، “پاکستان زندہ باد! یہ وقت ہے کہ ہم سب ایک ہو کر اپنے وطن کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا عملی مظاہرہ کریں۔ ہم سب نیویارک میں اپنے وطن کی آواز بنیں گے۔”
شرکاءسے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت پر پہنچیں اور مظاہرے کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button