بین الاقوامی

پاکستان : فوری نہ ختم ہونے والا آئینی بحران جاری

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا تو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، کی جانب سے پنجاب اسمبلی پر تالے ڈال کر اسے ”نو گو ایریا “ بنا دیا گیا ہے

لاہور ، اسلام آباد(احسن ظہیر سے ) پاکستان میں سیاسی ، آئینی و پارلیمانی بحران فوری نہ ختم ہوتا نظر نہیں آرہا عدالتی فیصلوں کے باجوو سیاسی تنازعات ہر روز شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور استحکام ناپیدہوتا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے جسے اپوزیشن آئینی خلاف ورزیوں کا ارتکاب قراردے رہی ہے۔
ملک میںاپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہر لمحے شدت بڑھ رہی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا تو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار بھی ہیں ، کی جانب سے پنجاب اسمبلی پر تالے ڈال کر اسے ”نو گو ایریا “ بنا دیا گیا ہے ۔
اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر ملک ایک بد ترین سیاسی ، پارلیمانی اور آئینی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور اس بحران میں فوری کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ۔

تازہ ترین و اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button