”اسائلم“ اپلائی کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پرانی پاسپورٹ پالیسی بحال
Government Reverses Policy on Passport Issuance for Asylum-Seeking Pakistanis in High-Level Meeting
حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے اوورسیز پاکستانیز کہ جنہوں نے بیرو ن ممالک میں ”سیاسی پناہ “ (اسائلم) کے کیس کے لئے اپلائی کیا ہو یا سیاسی پناہ کی بنیاد پر کسی بھی ملک کی مستقل رکنیت حاصل کی ہو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے اوورسیز پاکستانیز کہ جنہوں نے بیرو ن ممالک میں ”سیاسی پناہ “ (اسائلم) کے کیس کے لئے اپلائی کیا ہو یا سیاسی پناہ کی بنیاد پر کسی بھی ملک کی مستقل رکنیت حاصل کی ہو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔تاہم بیرو ن ممالک میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جنہوں نے ”سیاسی پناہ“ کے کیس دائر کررکھے ہونگے ، کی پاسپورٹ درخواستوں پر درخواست دہندگان کی تصدیق( verification) کا تقاضہ برقرار رہے گا جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کے اجراءمیں مہینے لگ سکتے ہیں۔ پاکستان قونصلیٹ نیویارک کے سفارتی ذرائع کے مطابق اسائلم سٹیٹس رکھنے والے پاسپورٹ کت درخواست دہندگان کے کوائف وزارت داخلہ پاکستان کو جاتے ہیں اور تصدیق کے بعد ایسے درخواست دہندگان کو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے ۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ایک مخصوص تعداد کے لئے شدید مشکلات پید اہوجانی تھی جو کہ اب نہیں ہوں گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ ایسے اوورسیز پاکستانی کہ جنہوں نے بیرون ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہو ، کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ یہ فیصلہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ جس کے بعد وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میںاوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاءمیں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل IMPASS اور وزارتِ داخلہ اور خارجہ امور کے سینئر حکام شامل تھے۔اجلاس میں اس حالیہ پالیسی فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جو 5 جون 2024ءکے سرکلر کے ذریعے کسی ایسے فرد کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا جس نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہو یا پہلے ہی بیرون ملک سیاسی پناہ پر مقیم ہو۔
اس موقع پر پالیسی فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے سمیت 5 جون 2024ءکے سرکلر کو بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Government Reverses Policy on Passport Issuance for Asylum-Seeking Pakistanis in High-Level Meeting