پاکستان اوورسیزفورم کا خواجہ آصف سے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ
پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا ،دیوان غلام مصطفی اور خرم شہزاد رانجھا کا خواجہ آصف سے اسمبلی کے فلور پر بیان واپس لینے کا مطالبہ
چئیرمین مین شاہد رضا رانجھا نے اوورسیز فورم کی ایک کمیٹی دیوان مصطفی وائس چئیرمین کی قیادت میں بنائی جس نے وزیر اعظم اورسپیکر سے رابطہ کر کے اوورسیز کے غم اور غصے سے مطلع کیا
اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف سے وضاحت طلب کی گئی، چئیرمین پبلک اکاو¿نٹ کمیٹی نور عالم خان نے اس سلسلے میں اوورسیز کا بھر پور ساتھ دیا اوورسیز فورم ان کا شکر گذار ہے
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے خواجہ آصف کے اوورسیز مخالف اسمبلی کے فلور پر بیان کا مذمتی خط وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کو بھیجا گیا۔ اوورسیز فورم کی جانب سے چئیرمین شاہد رضا رانجھا ، وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی اور سیکرٹری جنرل خرم شہزاد رانجھا نے خواجہ آصف کو اسمبلی کے فلور پر بیان واپس لینے کا کہا۔
اس سلسلے میں چئیرمین مین شاہد رضا رانجھا نے اوورسیز فورم کی ایک کمیٹی دیوان مصطفی وائس چئیرمین کی قیادت میں بنائی جس نے وزیر اعظم اورسپیکر سے رابطہ کر کے اوورسیز کے غم اور غصے سے مطلع کیا اور اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف سے وضاحت طلب کی۔ چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی نور عالم خان نے اس سلسلے میں اوورسیز کا بھر پور ساتھ دیا اوورسیز فورم ان کا شکر گذار ہے۔
پاکستان اوورسیز فورم اوورسیز کی عزت اور حقوق کا ضامن ہے۔آج اسکی گونج قومی اسمبلی میں بھی سننے کو ملی ہے۔
Pakistan Overseas Forum, Khawaja Muhammad Asif