اوورسیز پاکستانیز

پاکستان لیگ آف یو ایس اے کا شاہد گوندل کی وفات پر اظہار تعزیت

دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شاہد گوندل کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں، لیگ آف یو ایس اے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان لیگ آف یو ایس اے کی جانب سے شاہد گوندل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان لیگ آف یو ایس اے کے چئیرمین ڈاکٹر جمشید خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لیگ آف یو ایس اے ، کمیونٹی کے ہر دلعزیز رہنما اور پاکستان لیگ کے سابق وائس چئیرمین ، سابق چئیرمین و سابق پریذیڈنٹ شاند گوندل کی وفات پر رنجیدہ اور افسردہ ہے ۔

ڈاکٹر جمشید خان نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شاہد گوندل کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد گوندل کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے سماجی و فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وہ ایک ملنسار ، مشفق اور مدد کرنے والے انسان تھے ، ان کی وفات سے کمیونٹی ایک عظیم رکن سے محروم ہو گئی ہے ۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔

پاکستان لیگ آف یو ایس اے کی جانب سے کمیونٹی سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ شاہد گوندل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کریں ۔

تازہ و اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button