" "
پاکستانبین الاقوامی

کوینز بورو ہال میں جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب

Grand Celebration of Pakistan Independence Day Held at Queens Borough Hall

کوینز میں جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کوینز بورو ہال میں منعقد ہوئی ، بورو ہال میں پاکستان کے77ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام بورو پریذیڈنٹ ڈانوون رچرڈ جونئیر کی جانب سے کیا گیا

تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور پاکستانی و ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

بورو پریذیڈنٹ ڈانوون رچرڈ جونئیر نے کمیونٹی کو 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک کا کوینز دوسرا اہم بورو ہے کہ جہاں پر پاکستانی امریکن کمیونٹی سب سے زیادہ تعداد میں آباد ہے

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستانی قونصلیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بورو پریذیڈنٹ ڈانوون کا بورو ہال میں یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا

بورو پریذیڈنٹ کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات طاہرہ تاج،ہدیٰ زید، طاہرہ تاج، ریحان محمود، سعید حسن ،علی رشید، نجم الثاقب کو انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئیں

”پاور “ تنظیم کی چئیرپرسن طاہرہ تاج کے زیر اہتمام ”کلچرل پرفارمنس “ میں بچوں نے پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں کے رنگا رنگ ملبوسات خوبصورت اندازمیں پاکستانی کلچر کی خوبصورت عکاسی کی گئی

نظامت کے فرائض سینئر صحافی عائزہ عرفان نے ادا کئے ، پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے گائے گئے ،تقریب میں پاکستانی امریکن ظفر اقبال نیویارکر اور سونو بٹ نے قومی نغمے گا کر شرکاءکو محظوظ کیا

 

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے کوینز میں جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کوینز بورو ہال میں منعقد ہوئی ۔ بورو ہال میں پاکستان کے77ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام بورو پریذیڈنٹ ڈانوون رچرڈ جونئیر کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور پاکستانی و ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پاکستان اور امریکہ کے ترانے بھی گائے گئے ۔تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر صحافی عائزہ عرفان نے ادا کئے ۔

بورو پریذیڈنٹ ڈانوون رچرڈ جونئیر نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی میں کوینز دوسرا اہم بورو ہے کہ جہاں پر پاکستانی امریکن کمیونٹی سب سے زیادہ تعداد میں آباد ہے ۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستانی قونصلیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بورو پریذیڈنٹ ڈانوون کا بورو ہال میں یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا۔ قونصل جنرل اتوزئی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان ،تنظیم کے اصولوں کی بنیاد پر قائم ہونے والے پاکستان اور پاکستانی قوم ، اقوام عالم میں ہمیشہ اپنی خدمات انجام دینے کے لئے پر عزم رہی ہیں جس کی عکاسی امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی ، اپنے کردار سے کرتی ہے ۔

کوینز بورو ہال میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت ، بلتستان اور کشمیر کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں نظر آئے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاور “ کی چئیرپرسن طاہرہ تاج کے زیر اہتمام ”کلچرل پرفارمنس “ پیش کی گئیں جس میں بچوں نے پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں کے رنگا رنگ ملبوسات میں ملبوس ہو کر نہایت ہی خوبصورت اندازمیں پاکستانی کلچر کی عکاسی کی ۔ اس موقع پر بورو ہال میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا رہا اور بورو ہال ، پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کوینز بورو پریذیڈنٹ کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ہدیٰ زید، طاہرہ تاج، ریحان محمود، سعید حسن ،علی رشید، نجم الثاقب کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب میں پاکستانی امریکن ظفر اقبال نیویارکر اور سونو بٹ نے قومی نغمے گا کر شرکاءکو محظوظ کیا۔ نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی اگست کے پورے مہینے میں وطن عزیز کا جشن آزادی مناتے رہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button