پاکستان

پاکستان کی جانب سے امریکہ کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی ۔130 طیارہ کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچ گیا

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے )امریکہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ پیش کیا گیا۔طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی ۔130 طیارہ کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچ گیا۔اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجودتھے۔امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکیورٹی امور ، ڈیوڈ ہیلوےسمیت ڈائریکٹر ریجنل افئیرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ائیر فورس انٹرنیشنل افئیرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے۔
یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے دو نوں ممالک کے عوام اور ان کی مسلح افواج کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
اسد مجید خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے “دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ” کا اکھٹے ملکر مقابلہ کیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کوویڈ۔ 19 جیسے وبائی مرض کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔

Pakistan gifts PPE to the United States

Washington: As a gesture of solidarity with the United States, a gift of Personal Protective Equipment (PPE) has been made by the Armed Forces of Pakistan to the U.S. Armed Forces today, 21 May 2020. The PPE arrived via a C-130 flight from Islamabad at Andrews Air Force Base (AFB), Maryland this afternoon.

Pakistan Ambassador to the US Dr. Asad M. Khan and senior officers of the Embassy’s Defence Wing were present on the occasion. From the U.S. side, Mr. David Helvey, Acting Assistant Secretary of Defense for Indo-Pacific Security Affairs and other officials were also present.

During the event, Ambassador Dr. Asad Majeed Khan highlighted historic ties between people of two countries and their armed forces. He said that armed forces of both countries have fought together in “Global War on Terrorism” and stand together in fight against COVID-19 pandemic.

This is a manifestation of the longstanding and close cooperation between the armed forces of both countries, particularly in dealing with natural calamities. Both Pakistan and the U.S. remain closely engaged in combating COVID-19.

The equipment has been handed over to the Federal Emergency Management Agency (FEMA) for onward delivery to the U.S. Armed Forces.

Related Articles

Back to top button