بین الاقوامی

نیویارک سٹی میں سبز ہلالی پرچم کی پروقارپرچم کشائی، مئیر ایڈمز اور سفیر مسعود خان کی شرکت

نیویارک سٹی کے تاریخی مقام باؤلنگ گرین پر نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی سفیر اور کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی

نیویارک سٹی کے تاریخی مقام باؤلنگ گرین پر نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی سفیر اور کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی

پرچم کشائی کی تقریب کے اہتمام میں ’امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ‘ (APPAC) اور ’امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ‘(APAG) ، اکنا ریلیف،’پانی‘ سمیت دیگر نے کردار ادا کیا

مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی سفیر سمیت کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل پہلے امریکی اور پھر جب سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی تو باؤلنگ گرین پلازہ تالیوں اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

 

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے مشہور اور تاریخی مقام باؤلنگ گرین پر نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے ساتھ مل کر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی ۔اس سا ل پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب کے اہتمام میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیمیں ’امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ‘ ( اے پی پیک ۔APPAC) اور ’امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ‘(اے پیگAPAG) ، اکنا ریلیف ، ’پانی ۔PAANY‘سمیت دیگر نے کردار ادا کیا ۔اس پروقار رتقریب میں امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور قائمقام قونصل جنرل نیویارک نواب عادل خان نے خصوصی شرکت کی ۔

پرچم کشائی کی تقریب میں( اے پی پیک ۔APPAC)سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی قائدین ڈاکٹر سعدئیہ طاہر، اسد چوہدری ، ڈاکٹر پرویز اقبال ، ارسل اعجاز، عبدالرحمان ، عروسہ ملک ، وقاص ذوالفقار ، (اے پیگAPAG) سمیت تعلق رکھنے والے علی رشید، نوید انور، ضمیر چوہدری ، امین غنی ، ہاشم ملک ، نعمان، عثمان راجپوت، کمانڈنگ آفیسر 85پریسنٹ و پریذیڈنٹ مسلم آفیسر سوسائٹی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، پریذیڈنٹ پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی ڈیٹیکٹو روحیل خالد، کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے محمد رضوی ، اکنا ریلیف کے ارشد جمال ،کمیونٹی قائدین چوہدری اسلم ڈھلوں ، آصف بیگ،ضمیر احمد چوہدری ، ، عدیل خان ، ارشد عطاء، ارسلان ،’پاسوو‘ تنظیم کی کوثر پروین، شہناز صدیقی ، شگفتہ جبیں ، زمزم مرتضیٰ ،صائمہ ارشد کے علاوہ دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں نیویارک سٹی کے مئیر کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی، نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، کمشنر امیگرنٹ افئیرز مینوئیل کاسٹرو ،مسلم وومین لیزون نیویارک سٹی کمیونٹی افئیرز یونٹ عطیہ شہنازنے بھی خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں نظامت کے فرائض نیویارک سٹی کے کمشنر اوتھ ، چیف ایڈمنسٹریٹو جج عاصم رحمان نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ فرحان رشید نے تلاوت کے فرائض انجام دئیے ۔

مئیر ایرک ایڈمز پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سفیر سردار مسعود خان اور کمیونٹی قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی سفیر سمیت کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل پہلے امریکی پرچم اور پھر جب پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی تو تقریب تالیوں اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔مئیر نے پاکستانی کمیونٹی قائدین کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی جبکہ کمیونٹی قائدین کی جانب سے مئیر ایڈمز کا مسلسل دوسرے سال باو¿لنگ گرین جیسے تاریخی امریکی مقام پر پاکستانی پرچم کشائی کرنے پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا۔

قبل ازیں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مباکباد دیتے ہوئے کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔ مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ میں سینئر ایڈوائزر اور کمشنر سمیت اہم عہدوں پر پاکستانی امریکن خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مئیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے لئے نہیں بلکہ ان کا پاکستانی کمیونٹی سے ایک دیرینہ تعلق ہے ۔

مئیر ایڈمز نے نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدید فیاض جو چند ماہ قبل ایک واقعہ میں شہید ہو گئے تھے، کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔
سفیر سردار مسعود خان نے شاندار الفاظ میں مئیر ایرک ایڈمز کا باو¿لنگ گرین کے تاریخی مقام پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مئیر ایڈمز کی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سفیر مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ملک و قوم کی حقیقی سفیر اور پاک امریکہ تعلقات میں ایک مضبوط ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے قول و فعل سے پاکستان کا نام روشن کریں ۔

’ امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ ‘ کے علی رشید کا کہنا تھا کہ پوری کمیونٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم مسلسل دوسرے سال باؤلنگ گرین جیسے اہم مقام پر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستانی پرچم کشائی کررہے ہیں ۔ مئیر ایڈمز کے مسلسل دوسرے سال اس تقریب اور پاکستانی کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر پوری کمیونٹی ان کی مشکور ہے ۔

’اے پی پیگ ‘ کے قائدین ڈاکٹر سعدئیہ طاہر، ارسل اعجازاور عبد الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری کمیونٹی کے لئے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ہم سب مل کر نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے ساتھ مل کر باو¿لنگ گرین جیسے تاریخی مقام پر پاکستان کا 76واں جشن آزادی منا رہے ہیں اور نیویارک سٹی میں سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کررہے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کے دوران احسن چغتائی، عطیہ شہناز، ارشد جمال ، سلطان رشید، ارشد جمال ، زمزم مرتضیٰ نے بھی خطاب کے دوران مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا جشن آزادی کی خوشیوں میں شرکت پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی امیگرنٹ کمیونٹیز کےلئے مئیر ایڈمز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی صرف 14اگست کو ہی یوم آزادی پاکستان نہیں مناتی بلکہ اگست میں مہینہ بھر جشن آزادی مناتی ہے اور باؤلنگ گرین سمیت اہم مقامات پر سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی بھی کرتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button