اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی ایمبسی واشنگٹن میں بین العقائد افطار ڈنر، امریکی معاون وزیر خارجہ اور ارکان کانگریس سمیت اہم شخصیات کی شرکت

واشنگٹن (محسن ظہیر) پاکستانی ایمبسی واشنگٹن میں بین العقائد افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بین العقائد ہم آہنگی، امن اور باہمی تعاون کافروغ تھا ۔افطار ڈنر میں امریکی ارکان کانگریس شیلا بی جیکسن ، آندرے کارسن،امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلس سمیت مختلف عقائد اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
اس موقع پر مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے قائدین مس جو ریڈ، ریورنڈ ڈیوڈ میلام،نانک لاہوری، والٹر روبی ، البرٹ صابراور ڈاکٹر رجونٹ سنگھ نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق عالمی امن ، ہم آہنگی ،بین العقائد ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کےلئے خصوصی دعائیں کیں ۔
سفیر اعزاز احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کے دوران قائدین اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محبت ، امن اور بھائی چارہ تمام ادیان کی مشترکہ تعلیمات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام انسانیت، امن ، محبت اور بھائی چارے پر زور دیتا ہے ۔
کانگریس مین آندرے کارسن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے ۔ہمیں اپنی زندگی ایسے ہی گذارنی چاہئیے ۔
کانگریس ویمن شیلا بی جیکسن نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ۔
افطار ڈنر کے موقع پر امریکی ریاست کے سانٹا فے سکول میں پاکستانی سٹوڈنٹ سبیکا شیخ سمیت جاں بحق ہونیوالے دیگر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا کی گئی۔

 

Pakistan Embassy Hosts Interfaith Iftar Dinner
پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی میں سفیر اعزاز احمد چوہدری انٹر فیتھ افطار ڈنر سے خطاب کررہے ہیں (فوٹو :اردو نیوز)

Related Articles

Back to top button