پاکستان

پانچ سو ڈالرز کی خرید و فروخت پر شناختی کارڈ دکھانا ضروری، اسٹیٹ بینک

قبل ازیں ڈھائی ہزار ڈالر تک کی بین الاقوامی کرنسی کی خروید و فروخت بغیر کسی پہچان یا پھر قومی شناختی کارڈ دکھائے بغیر کرنے کی اجازت تھی

کراچی(اردو نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام نام-نہاد ’گرے لسٹ‘ میں ڈالنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی دباو¿ کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سو ڈالرز سے زائد ڈالر کرنسی کی خرید و فروخت کے دوران شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔قبل ازیں ڈھائی ہزار ڈالر تک کی بین الاقوامی کرنسی کی خروید و فروخت بغیر کسی پہچان یا پھر قومی شناختی کارڈ دکھائے بغیر کرنے کی اجازت تھی۔اس ضمن میں پاکستانی شہری کے قومی شناختی، قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی یا پھر پاکستان نژاد غیر ملکی کارڈ اور پاسپورٹ دکھانا لازمی تھا۔

Related Articles

Back to top button