اوورسیز پاکستانیزخبریں
نیویار ک میں پاکستان ڈے پریڈ 28اگست کو ہو گی
نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے 28اگست کےلئے پاکستان ڈے پریڈ کے پرمٹ کو او کے کر دیا گیا ہے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں گذشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ اس سال 28اگست کو ہو گی ۔ پریڈ کمیٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے 28اگست کےلئے پاکستان ڈے پریڈ کے پرمٹ کو او کے کر دیا گیا ہے اور اللہ خیر کرے ، اگر کورونا وبا کی وجہ سے کوئی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو اس سال نیویارک میں یوم آزادی پاکستان دھوم دھام سے منایا جائیگا۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں ہر سال پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ کا انعقاد کرتی ہے جس میں نیویارک اور اس کے گردو نواح سے بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان شریک ہوتے ہیں اور جشن آزادی مناتے ہیں ۔
Pakistan Day Parade New York