پاکستان

کورونا کی وجہ سے نیویارک سٹی میں اس سال بھی پاکستان ڈے پریڈ نہیں ہو گی

نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے اس سال بھی سٹی میں کسی بھی پریڈ کا پرمٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ، منیر لودھی

نیویارک میں بروکلین کے علاوہ کوینز اور نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک اور نیوجرسی سڑیٹ میں بھی یوم پاکستان پر میلے و فیسٹول منعقد ہوتے ہیں اور یہ بڑے اجتماعات بھی اس سال کووڈ کی وجہ سے ممکن نہیں سکیں گے

نیویارک (اردونیوز ) کورونا وبا کی وجہ سے نیویارک سٹی میں اس سال بھی پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد نہیں ہو گی ۔ یہ بات پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے منیر لودھی نے اردونیوز کو بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے اس سال بھی پریڈ کا پرمٹ جاری نہیں کیا جا رہا ۔پریڈ کا پرمٹ صرف پاکستانی کمیونٹی کو ہی نہیں بلکہ کسی بھی کمیونٹی کو ان کے یوم آزادی یا قومی دن کے حوالے سے پریڈ کے لئے جار ی نہیں کیا جا رہا ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کو کہ امریکہ میں کورونا وائرس وباکا مرکز بنا رہا ، میں گذشتہ سال بھی بڑے اجتماعات پر پابندی تھی اور صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیویارک سٹی کی جانب سے اس سال بھی کسی بڑے اجتماع کا پرمٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک سٹی میں یوم آزادی کے موقع پر سٹی کے عین وسط میں میڈیسن ایونیو پر گذشتہ 35سے زائد سالوں سے پاکستان ڈے پریڈ نکالتی ہے جس میں کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد شریک ہو کر وطن عزیز کے یوم آزادی کی خوشیاں مناتی ہے ۔

Brooklyn Mela New York
Brooklyn Mela New York

نیویارک سٹی کے علاوہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر بھی یوم آزادی کے سلسلے میں ہر سال بروکلین میلہ منعقد ہوتا ہے ۔ پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عزیز بٹ کا کہنا ہے کہ کووڈ۹۱ صورتحال کی وجہ سے ا س سال کونی آئی لینڈ ایونیو پر ”بروکلین میلہ “ بھی منعقدہ نہیں ہوگا۔
نیویارک میں بروکلین کے علاوہ کوینز اور نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک اور نیوجرسی سڑیٹ میں بھی یوم پاکستان پر میلے و فیسٹول منعقد ہوتے ہیں اور یہ بڑے اجتماعات بھی اس سال کووڈ کی وجہ سے ممکن نہیں سکیں گے ۔

Related Articles

Back to top button