اگلے سال پاکستان ڈے پریڈ نیویارک میں سب کسریں پوری کر دینگے
سٹی انتظامیہ کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ نہ صرف ہمارا پرمٹ قائم رہے گا بلکہ اس سال جو فیس اور واجبات ادا کئے گئے ہیں، وہ بھی اگلے سال ایڈجسٹ کئے جائیںگے
تقریب میں پریڈ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پرویز صدیقی کی کمیونٹی اور پریڈ کے لئے خدمات کے پیش نظر انہیں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا ممبر نامزد کیا جاتا ہے
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں نیویارک سٹی میں منعقد ہونیوالا پاکستان کا فلیگ شپ ایونٹ پاکستان انڈیپنڈنڈنس ڈے پریڈ کمیٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے نیویارک سٹی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں اگست اور ستمبر میں ہونیوالے تمام عوامی اجتماعات کے پرمٹ منسوخ کر دئیے گئے جن میں پاکستان ڈے پریڈ کا پرمٹ بھی شامل ہے۔ اس لئے اس سال پاکستان ڈے پریڈ منعقد نہیں ہو سکی تاہم سٹی انتظامیہ کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ نہ صرف ہمارا پرمٹ قائم رہے گا بلکہ اس سال جو فیس اور واجبات ادا کئے گئے ہیں، وہ بھی اگلے سال ایڈجسٹ کئے جائیںگے ۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر حق ، پریذیڈنٹ سید حمیم شاہ ، فنانس سیکرٹری اسد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار بٹ ، بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبرز و اہم سپورٹرز مقصود بھٹہ ، وسیم سید ، پرویز صدیقی ، شازیہ وٹو ، ارم حنیف، عطیہ شہناز، راحیلہ اسلم سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہانشاءاللہ ہم اگلے سال دھوم دھام سے پاکستان ڈے پریڈ منعقد کریں گے اور اگلے سال کی پریڈ کی تیاریاں اسی سال شروع کر دیں گے ۔
پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر حق جن کی میجر سرجری ہوئی تھی ، حفاظتی ماسک اور گاو¿ن سمیت پوری احتیاطی تدابیر کے ساتھ تقریب میںشریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکاءنے پاکستان کی یوم آزادی کا کیک کاٹا اور میاں جی ریسٹورنٹ ، پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تقریب میں پریڈ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پرویز صدیقی کی کمیونٹی اور پریڈ کے لئے خدمات کے پیش نظر انہیں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا ممبر نامزد کیا جاتا ہے۔ آخر میں افتخار احمد بٹ نے کورونا وائرس وبا کے دوران انتقال کر جانیوالے کمیونٹی ارکان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی ۔
Pakistan Day Parade Committee New York