" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹیٹ میں 23مارچ ”یوم پاکستان“ قرار، اسمبلی میں قراردادمنظور ، گورنر کا فرمان جاری

البنی میں سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینٹ کے ارکان کی قرارداد منظور جس میں گورنر سے 23مارچ کو یوم پاکستان قراردینے کا فرمان جاری کرنے کی استدعا کی گئی

نیویارک سٹیٹ میں 23مارچ کو یوم پاکستان قراردلوانے میں امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے علی رشید، پرویز ریاض، عدیل گوندل، نوید چوہدری، امین غنی، طاہر میاں ،سیف اکبر، فیصل خان اور فیصل رشید کا اہم کردار
سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن نے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے تعاون سے ایوان میں قراردادبل پیش کیا جس کی ایوان میں موجود دیگر ارکان کی جانب سے تائید و حمایت کی گئی
نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کا نیویارک سٹیٹ کے قانون سازوں کو خراج تحسین ، قوم کو 23مارچ کو تحفہ مبارک ہو، ایڈوکیسی گروپ

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے یوم جمہورئیہ پاکستان پر اہل وطن کو انمول تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ تحفہ نیویارک سٹیٹ میں 23مارچ کو سرکاری سطح پر ”یوم پاکستان “ قراردلوانے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک سٹیٹ کی سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینٹ کے ارکان کے مشترکہ قراردادبل کو ریاستی ایوان میں اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جس میں نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو سے استدعا کی گئی کہ وہ فرمان جاری کریں کہ نیویارک سٹیٹ میں 23مارچ کو ”یوم پاکستان“ قرار دیا جائے ۔
امریکہ میں اس اہم کامیابی کا سہرا پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ و اہم تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کو جاتا ہے جن کے ارکان علی رشید، پرویز ریاض، عدیل گوندل، نوید چوہدری، امین غنی، طاہر میاں ،سیف اکبر، فیصل خان اور فیصل رشید نے نیویارک سے سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن اور انکے ساتھیوںکے ساتھ ملکر کام کیا اور 20مارچ کو کیپیٹل ہل نیویارک سٹیٹ پہنچے جہاں ان کی موجودگی میں ایوان میں یوم پاکستان سے متعلق قراردادکا بل پیش کیا گیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔
قرار داد کی منظوری کے بعد نیویارک سٹیٹ کے ایوان میں پاکستانی کمیونٹی کے مذکورہ قائدین نے پاکستان اور پاک امریکہ دوستی کے حق میں نعرے لگائے اور قانون ساز ایوانوں کے قائدین کا پوری کمیونٹی اور پاکستانی قوم کی جانب سے شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کا ایک ایک فرد ان ارکان کا ہمیشہ مشکور رہے گا کہ جنہوں نے اس سال کمیونٹی کو یوم جمہورئیہ پاکستان پر انمول اور عظیم تحفہ پیش کیا ۔

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -

Related Articles

Back to top button