بھارت اور پاکستان کو” مشترکہ دشمن کورونا“ کا سامنا
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جیسے جان لیوا خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے
نیویارک (اردونیوز ) بھارت اور پاکستان جو کہ جنوبی ایشیاءمیں ایک دوسرے کے روایتی حریف مانے جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے تین سے زائد جنگیں بھی لڑ چکے ہیں ، کو شاید تاریخ میں پہلی بار کسی مشترکہ دشمن کا سامنا ہے جو کہ ”کورونا وائرس وبا“ ہے۔ دونوں ملک تیسری لہر کے دوران اس وبا کی شدید لپیٹ میں ہیں ۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی صورتحال نہایت ہی سنگین اور تشویشناک ہو گئی ہے جہاں تیسری لہر اپنی پوری شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور بھارت میں روزانہ تین لاکھ کورونا مثبت کیس سامنے آنے کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے جبکہ اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اموات میں تیزی سے اضافے کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت میں مردوں کو جلانے کے لئے انتظامات کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور وبا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی ان کے عزیز و اقارب کے لئے ایک مسلہ بن گیا ہے۔
Our hearts go out to the Indian people in the midst of the horrific COVID-19 outbreak. We are working closely with our partners in the Indian government, and we will rapidly deploy additional support to the people of India and India's health care heroes.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) April 25, 2021
بھارت بالخصوص بھارتی دارلحکومت نیودہلی کو لاک ڈاون کر دیا گیا ہے اور اس لاک ڈاون میں توسیع کے امکانات بھی ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔
In India, people are dying while waiting to see doctors as the second wave of the coronavirus rapidly evolves into a devastating crisis, with mounting evidence that the actual death toll is far higher than officially reported. https://t.co/aWkyHU3qyF
— The New York Times (@nytimes) April 24, 2021
بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال کو پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے ۔
Pakistan PM Imran Khan extends support to India amid Corona surge https://t.co/euygYPSPH9 #news #video #live
— IDNpos.com (@idnpos_com) April 24, 2021
دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی صورتحال کا بھارت سے موازنہ تو نہیں کیا جا سکتا تاہم پاکستان کی صورتحال کوبھی تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جیسے جان لیوا خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کو کم سے کم اور محدود رکھنے کے لئے شہریوں سے سختی سے پابندیوں اور گائیڈ لائینز پر عمل کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔
اسلام آباد۔ 25 اپریل
این سی سی کے COVID-19 وبا کے خلاف سول حکومت کی مدد کے لئے افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان۔ pic.twitter.com/Hw2SMsknVo
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2021
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55128 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5611 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 118 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی۔
Pakistan and India are facing a common enemy ‘COVID-19’