پاکستان

پاک امریکہ تعلقات ، عمران خان کا ایک اور امریکی اخبار کو انٹرویو

پاکستان امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان امریکا سے مہذب تعلقات کا خواہاں ہے، ایسے تعلقات جو دو ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں

اسلام آباد (اردو نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور امریکی اخبار کو انٹرویو سامنےآگیا ہے جس میں انہوںنے واضح کیا ہے کہ پاکستان ، امریکہ سے کیسے تعلقات چاہتا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان امریکا سے مہذب تعلقات کا خواہاں ہے، ایسے تعلقات جو دو ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں۔امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکا سے تجارتی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا، امریکا سمجھتا تھا امداد کے بدلے پاکستان اسکی ایما پر کام کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی، پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button