" "
بین الاقوامی

بھارتی جنگی جنون ،پاکستان اقوام متحدہ میں متحرک

نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی انٹونیو گٹیرس اور سلامتی کونسل کے صدر انا ٹونیا نڈونگ مباسے ہنگامی ملاقاتیں

پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگا ہ کیا، سیکرٹری جنرل کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کریں، سلامتی کونسل کے صدر سے کہا کہ پاکستانی موقف سے سلامتی کونسل ارکان کو بھی آگاہ کر دیں
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے قائدین کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیگا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور خطے کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کر تے ہوئے ایک طرف اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور دوسری طرف یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس اور سلامتی کونسل کے صدر انا ٹونیا نڈونگ مبا سے ہنگامی طور پر الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو قابل اعتماد انٹیلی جنس فراہم کرنے کی صورت میں پلوانہ واقعہ کی تحقیقات کرنے کی کھلی پیشکش کی ہے۔
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مخدوش اور بڑھتے ہوئے تناو¿ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ملاقاتوں کے دوران بھارت کے کھلے جارحانہ عزائم کا ذکر کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے قائدین کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیگا ۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام متنازعہ امور بشمول مسلہ کشمیر پر با مقصد مذاکرات اور بات چیت کے لئے تیار ہے
ملیحہ لودھی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انہیں بتایا کہ وہ خطے کی صورتحال کو بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ارسال کردہ خط وصول کرنے کی تصدیق کرنے کے ساتھ کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے پلوانہ واقعہ کے حوالے سے خطاب سے بھی آگاہ ہیں ۔
سلامتی کونسل کے صدرسے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے انہیں کہا کہ وہ خطے کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی موقف سے سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی آگاہ کر دیں ۔

Maleeha Lodhi meets top UN leaders, calls for de-escalation and Kashmir solution

Related Articles

Back to top button