اوورسیز پاکستانیز

پاک امریکن بزنس فورم کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

ہم نے مشکل وقت میں ریاست پہلے، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی، وزیر اعظم میاں شہباز شریف

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں ریاست پہلے، سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی۔معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ پاک امریکن بزنس فورم کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ملاقات میں پاک امریکن بزنس فورم کے وفد کے سیکرٹری جنرل وقار خان، صدر ریاض حسین اور سینئر نائب صدر انور اعظم شامل۔. ملاقات میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔
ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات، ملک میں برآمدی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع برو¿ئے کار لائیں گے. وزیرِ اعظم.
ہم ترجیحی بنیادوں پر 6سے سات ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے لگژری اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا۔

Related Articles

Back to top button