اوورسیز پاکستانیز

”پاکولی“ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن ، دو سال کےلئے نئے عہدیدار ان منتخب

عاصم ملک پریذیڈنٹ ،عذرا ڈار سینئر وائس پریذیڈنٹ ،سلمان ظفر اور عتیق قادری وائس پریذیڈنٹ ،ہمایوں شبیر جنرل سیکرٹری ،سلمان شیخ کمپٹرولر اور ایاز صدیقی کو جوائنٹ سیکرٹری ہونگے

عبدالرحمان، پولیٹیکل چئیر ہونگے،پاکولی کے چار رکنی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان جمال محسن ،سلمان شیخ ،سلمان ظفر اور عتیق قادری نے2020-21 کیلئے ان ڈائریکٹرز کی سفارش کی تھی
پاکولی عہدیداروں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکولی کو ایک نئے جذبے کے تحت آگے بڑھائیں گے جبکہ نئے ڈائریکٹرز کو بھی تنظیم میں شامل کیا جائے گا

نیویارک(اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (نیویارک) ”پاکولی“ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران کے الیکشن گذشتہ ہفتے منعقد ہوئے جن میں دو سال کےلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ انتخابات میں عاصم ملک ”پاکولی“ کے پریذیڈنٹ ،عذرا ڈار سینئر وائس پریذیڈنٹ ،سلمان ظفر اور عتیق قادری وائس پریذیڈنٹ ،ہمایوں شبیر جنرل سیکرٹری ،سلمان شیخ کمپٹرولر اور ایاز صدیقی کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جبکہ عبدالرحمان، پولیٹیکل چئیر ہونگے۔
پاکولی کے چار رکنی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان جمال محسن ،سلمان شیخ ،سلمان ظفر اور عتیق قادری نے2020-21 کیلئے ان ڈائریکٹرز کی سفارش کی تھی کہ وہ اگلے دو سالوں کیلئے پاکولی پروگرام اور دیگر معاملات انجام دیں گے۔ موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی اپنی خدمات کا یہ سال مکمل کرے گی اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہددیداران جنوری میں اپنے عہدوں کاحلف اٹھائیں گے۔ پاکولی عہدیداروں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکولی کو ایک نئے جذبے کے تحت آگے بڑھائیں گے جبکہ نئے ڈائریکٹرز کو بھی تنظیم میں شامل کیا جائے گا۔

PACOLI New York elections

 

PACOLI Elects Executive Committee Office Bearers
 
New York: November 2019 – Elections of the executive committee of the Pakistani American Community of Long Island (New York) “PACOLI” were held last week, new members of the executive committed was elected for two years. According to a press release issued by PACOLI,  Asim Malik would be president, Azra Dhar Senior Vice President, Salman Zafar and Atiq Qadri Vice Presidents, Humayoun Shabbir General Secretary, Salman Sheikh Comptroller and Ayaz Siddiqui have been given joint secretary responsibilities in the elections. Abdul Rahman would be the political chair of the organization. All the members of PACOLI congratulated newly elected office bearers and assured their full cooperation.

Related Articles

Back to top button