فائر ڈیپارٹمنٹ لانگ آئی لینڈ میں میمورئیل ڈے ، ”پاکولی“ کی خصوصی شرکت
البرٹسن فائر ڈیپارٹمنٹ میں میمورئیل ڈے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، ’پاکولی ‘ کی جانب سے میمورئیل ڈے کی تقریب کے شرکاءکے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
فائر ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ میمورئیل ڈے کی پروقار تقریب میں امریکی جنگوں میں جاں کی قربانیاں دینے والے مسلح افواج کے مردو خواتین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
فائر ڈیپارٹمنٹ کے چیف کی جانب سے پاکولی کی شرکت اور ناشتے کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کیا گیا ،پاکولی کی جانب سے عاصم ملک ، عتیق قادری ، سلمان شیخ اور ڈاکٹراعجاز حسن کی شرکت
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ البرٹسن ، لانگ آئی لینڈ کے زیر زہتمام لانگ آئی لینڈ میں میمورئیل ڈے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی۔PACOLI) نے بھی نہ صرف خصوصی شرکت کی ، کمیونٹی کی نمائندگی کی اور شرکاءکے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام بھی کیا ۔تقریب میں پاکولی کے پریذیڈنٹ عاصم ملک ، وائس پریذیڈنٹ عتیق قادری ، کمپٹرولر سلمان شیخ اور ڈائریکٹرڈاکٹر اعجاز حسن نے خصوصی شرکت کی ۔
امریکہ میں ہر سال جنگوں کے دوران جاں بحق ہونیوالے فوجیوں کی یاد منائی جاتی ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا تا ہے۔اس دن کو میمورئیل ڈے (یوم یاد گار) قرار دیا جاتا ہے جو کہ ملک بھر میں جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتاہے۔میمورئیل ڈے مئی کے آخری سوموار کو منایا جاتا ہے ۔
البرٹسن فائر ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ میمورئیل ڈے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ پاکولی کے وائس پریذیڈنٹ عتیق قادری نے تلاوت قرآن مجید کرنے کی سعادت حاصل کی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے دستے نے جنگوں میں قربانی دینے والے مسلح افواج کے مردد خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے چیف نے پاکولی کی خدمات کا شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو امریکی قوم صرف ایک دن نہیں بلکہ ہر دن یاد رکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے پاکولی کی جانب سے ناشتے کا اہتمام کرنے پر بھی خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔
میمورئیل ڈے کو امریکہ میں موسم گرما کا آغاز بھی سمجھا جاتاہے، اس لئے اس روز امریکی ساحل سمندرپر جاتاجاتے اور تقریبات بھی منعقد کرتے ہیںلیکن کرونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے میمورئیل ڈے پر ایسی سرگرمیاں نہ ہو سکیں تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ میں میمورئیل ڈے کی تقریب روایتی انداز میں منائی گئی ۔
میمورئیل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکولی کے عہدیداران نے امریکی مسلح افواج کے جان کی قربانیاں پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔پاکولی کے پریذیڈنٹ عاصم ملک ، وائس پریذیڈنٹ عتیق قادری ، کمپٹرولر سلمان شیخ اور ڈائریکٹرڈاکٹر اعجاز حسن نے کہا کہ پاکولی نہ صرف اپنی کمیونٹی ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ان کی خوشی و غم بانٹنے اور ایک دوسرے کی مدد پر یقین رکھتی ہے اور اسی پالیسی پر گامزن ہے ۔انہوںنے کہا کہ میمورئیل ڈے سمیت اہم امریکی تقریبات میں شرکت کا ایک مقصد کمیونٹی کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں بھی شامل کرنا ہوتا ہے۔ اس کام میں ہم پوری کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔
PACOLI, Memorial Day