پاکولی کی عید ملن پارٹی ، کمیونٹی کی رونقین لوٹ آئیں
نیویارک میں کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہا ہوا تھا اور وبا کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکولی کی عید ملن پارٹی سے کمیونٹی کی ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “ (پاکولی۔PACOLI) کے زیر اہتمام یہاں عید ملن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نیویارک میں کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہا ہوا تھا اور وبا کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکولی کی عید ملن پارٹی سے کمیونٹی کی ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں ۔شرکاءنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں ،آپس میں خوشیاں بھی بانٹیں لیکن انہیں دوست احباب اور اُن عزیز و اقارب کو بھی یاد کیا کہ جو کورونا وبا کے دوران بچھڑ گئے ، ان کی ان کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی کی گئیں ۔تقریب میں فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ان کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔
تقریب سے پاکولی کے بانی بشیر قمر، پریذیڈنٹ عاصم ملک، سینئر وائس پریذیڈنٹ عذرا ڈار، وائس پریذیڈنٹ سلمان ظفر، وائس پریذیڈنٹ عتیق قادری ، جنرل سیکرٹری ہمایوں شبیر، جوائنٹ سیکرٹری ایاز صدیقی ، کمپٹرولر سلمان شیخ ، ڈائریکٹر سعید حسن ، مدیحہ مصطفی، طاہرہ دین، طاہرہ شریف ، عثمان عباس، ڈاکٹر اعجاز حسن ، راجہ احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب اس لحاظ سے منفرد رہی کہ مقررین نے اپنے خطاب میں شرکاءکو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ عید کی مناسبت سے گوگل سے تلاش کئے گئے اشعار پڑھے اور سب کو محظوظ کیا ۔
پاکولی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں شبیر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پاکولی کی جانب سے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکولی کی جانب سے تمام دوستوں کو گذشتہ عید کی خوشیاں مبارک ہوں ، اس سال وبا کی وجہ سے ہم نے اپنے بہت سے دوستوں ، عزیز اقرباءکو کھویا۔ ہم انہیں بھی اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھے ہوئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا بھی بے حد شکرادا کرنا چاہئیے کہ ہم عید کی خوشیاں منانے کے لئے ایک بار پھر مل بیٹھے ہیں ۔آج ایک عرصے کے بعد ہم ایک بار پھر ایک چھت تلے مل بیٹھے ہیں ۔یہاں موجود ہر چہرہ روشن اور چمک رہا ہے ۔خوشیاں سبکے چہرے سے عیاں ہیں ۔ہمایوں شبیر نے مزید کہا کہ ہم گذشتہ دو سالوں سے بہت زیادہ تکالیف اور مسائل کا شکار ہوئے ، ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر رہے ، بہت ہی قریبی عزیز و اقارب ، دوست احباب کو کھو دیا ۔ایسے مواقع بھی آئے ان کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہو سکے ۔جس طرح ہر رات کی صبح ہو تی ہے ، اسی طرح کورونا وبا کی تاریک رات کے اندھیرے بھی چھٹ رہے ہیں اور اجالا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دلائے ۔
پاکولی کے بانی بشیر قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکولین کو عید کی مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکولی نے منفر عید ملن کا اہتمام کیا ہے ۔پوکولی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہم نے ہمیشہ جو بھی کام کیا ، منفرد انداز میںکیا ۔انہوں نے کہا کہ عید مسرتوں اور خوشیوں کا تہوار ہے ۔ ان خوشیوں کو منانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ شئیر کرنا چاہئیے ۔
تقریب سے پاکولی کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کے دوران تمام شرکاءکو عید مبارک کہا۔ آخر میں شرکاءنے ملکر عید کا کیک کاٹا ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔ معروف گلوکارہ ملائکہ فیصل نے خوشی کی اس تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے رنگ بھر دئیے ۔