" "
پاکستان

نیویارک میں ’PAANY‘کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی عظیم الشان تقریب

یوم دفاع پاکستان کی اس تقریب میں جنگ ستمبر سمیت دفاع وطن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی عظیم قربانیوں اور غازیوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک ( اردو نیوز)نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو پر یوم دفاع پاکستان کی میگا تقریب منعقد ہوئی جس کے انعقاد میں کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (پانی ۔PAANY) نے اہم کردارادا کیا ۔ ”پانی“ کے چوہدری اسلم ڈھلوں ، کریم وٹو، لیفٹنٹ ضیغم عباس، عبدالعزیز وٹو، عقیل رحمان اور ساتھیوں کے زیر اہتمام اس تقریب میں قونصل جنرل عائشہ علی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بروکلین بورو ساو¿تھ کے ڈپٹی چیف چارلس شول کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں واشنگٹن ڈی سی سے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ جانی بشیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی شرکت کی ۔
یوم دفاع پاکستان کی اس تقریب میں جنگ ستمبر سمیت دفاع وطن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی عظیم قربانیوں اور غازیوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز راو¿ شوکت نے تلاوت قرآن مجید سے کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ رانا اخلاق نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض لیفٹنٹ ضیغم عباس اور راو¿ شوکت کے علاوہ دیگر افراد نے انجام دئیے ۔پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے پڑھے گئے ۔
تقریب میں پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائیزیشن (PASWO)کے بچوں جو کہ فوجی یونیفارم میںملبوس تھے ، نے نہایت ہی خوبصورت اور متاثرکن انداز میں ٹیبلو شو پیش کیا ۔ شو کے دوران انہوںنے پاکستان کے قومی بالخصوص پاک فوج کی جرات وبہادری سمیت قربانیوں سے متعلق بنائے گئے قومی نغموں پر پرفارم کرکے شرکاءسے خوب دادوصول کی ۔

Atia Shahnaz, PASWO, Defense Day of Pakistan
قونصل جنرل عائشہ علی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دفاع وطن کے لئے ہمیشہ جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی ۔ پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں اور جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، ملک و قوم کے سفیر ہیں ۔ ملک و قوم کا نام بلند کرنے میں وہ جو کردار ادا کررہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جانی بشیر، اسلم ڈھلوں ، کریم وٹو ، امجد نواز، خورشید احمد بھلی ، سیم خان ، عقیل رحمان چوہدری ، پرویز صدیقی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں پاکستان بستا ہے ۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا ۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں جانے دیں گے۔
تقریب میں کورونا وائرس کے دوران پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ضرورت مندافراد میں اشیاءخوردو نوش تقسیم کرنے سے خدمات خلق انجام دینے والے شبیراحمد گل ، ڈپٹی چیف چارلس شول سمیت دیگر کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ پیش کئے گئے۔ کمیونٹی کی مختلف زعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات محسن ظہیر،محمد فرخ اور فہیم میاں کو بھی ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
کریم وٹو اور چوہدری اسلم ڈھلوں نے پانی کے بورڈ ممبرز عبدالعزیز وٹو، عقیل چوہدری، راو¿ شوکت حیات،رضوان یزدانی،فہیم میاں اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین واصف چیمہ، قمر زمان، رمضان باجوہ، راو¿ شہریار،ذوالفقار چیمہ،حافظ صاحب کا تعارف کرایا۔
قبل ازیں ”پانی“ تنظیم کے زیر اہتمام مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمت خلق میں پیش پیش تنظیم ”اکنا ریلیف “ کے اشتراک سے سکول جانے والے بچوںمیں سکول بیگ اور سکول سپلائیز تقسیم کی گئیں جبکہ مستحق افراد میں اشیائے ضروریات بھی تقسیم کی گئیں ۔
چوہدری اسلم ڈھلوں اور کریم وٹو کی جانب سے تمام مہمانان خصوصی اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

Pakistani American Association of New York (PAANY) celebrates Pakistan Defense Day in New York

Related Articles

Back to top button