نیوجرسی میں اویس رضا قادری کی یاد گار محفل نعت
بابرکت اور روحانی محفل کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت حافظ حمزہ اشفاق اور ان کی فیملی نے کلیدی کردار اد ا کیا

بابرکت اور روحانی محفل کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت حافظ حمزہ اشفاق اور ان کی فیملی نے کلیدی کردار اد ا کیا،محفل تمام وقت ،بار گاہ رسالت ﷺ میں درود و سلام سے گونجتی رہی
نیوجرسی ( اردو نیوز ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج اویس رضا قادری نے اپنے دورہ امریکہ کے سلسلے میں نیوجرسی میں عظیم الشان محفل نعت منعقد کی ۔ اس بابرکت اور روحانی محفل کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت حافظ حمزہ اشفاق اور ان کی فیملی نے کلیدی کردار اد ا کیا۔ محفل نعت شریف میں علامہ مقصود احمد قادری ، قاری مقصود احمد رضوی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
VIDEO
محفل میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاءتمام وقت سرکار دو عالم ﷺ کے ذکر پر جھومتے رہے اور محفل تمام وقت ،بار گاہ رسالت ﷺ میں درود و سلام سے گونجتی رہی ۔
Owais Raza Qadri, Urdu News New Jersey