پاکستان

الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، عمران خان کی صدارت میں کابینہ اجلاس

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن اصلاحات بل،سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے،الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے آرڈیننس قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (اردونیوز )وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز میں مشیر برائے پارلیمانی امور اور وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن اصلاحات بل 11جون 2021کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسی طرح الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے آرڈیننس قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا کے سسٹم کے آڈٹ کے حوالے سے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ پیش کی جا چکی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای وی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرایا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کو بتایا گیا کہ این آئی ای (نیشنل انسٹییٹیوٹ آف الیکٹرانکس) اور کامسیٹس کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پروٹوٹائپ تیاری کا عمل جا رہی ہے۔
کابینہ نے لاہور والٹن ائیرپورٹ کے مقام پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے حوالے سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم کا فیصلہ لیا۔ فیصلے کے مطابق آمدنی کا 42.6فیصد سول ایوی ایشن کو جبکہ 57.4فیصد پنجاب گورنمنٹ کو ملے گا۔ مذکورہ زمین 52ایکڑ سول ایویشن کی ملکیت جبکہ 70ایکٹر حکومت پنجاب کی ملکیت ہے۔
کابینہ نے ریپ اور گھریلو تشدد کے جرم میں ناورے حکومت کی جانب سے سزا یافتہ مجرم محمد اویس کو ناروے حکومت اور مجرم کی خود اپنی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ناروے حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

Overseas Pakistanis Voting Right, Imran Khan

Related Articles

Back to top button