اوورسیز پاکستانیزخبریں

اوورسیز پاکستانی کسی شر پسند کے بھکاوے میں نہ آئیں اور دھرتی ماں کوز یادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیجیں،رانا عارف ہرناہ

Overseas Pakistanis Urged by Rana Arif Harnah to Resist Provocations and Send More Remittances to Their Motherland

مسلم لیگ (ن) کے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف ہرناہ کی نیویارک آمد، جاوید گوندل کا استقبالیہ
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے زرمبادلہ کو پاکستان میں ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا، پاکستان دھرتی ماں ہے ، دھرتی ماں کا بائیکاٹ کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، رانا عارف ہرناہ
رانا عارف ہرناہ جب استقبالیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو جاوید گوندل نے چوہدری شاہد وڑائچ اور حاجی عبدالعزیز سمیت ساتھیوں اور شرکاءکے ساتھ مل کر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا
شیرازی کیفے نیویارک میں دئیے جانے والے استقبالیہ میں جاوید گوندل کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات چوہدری شاہد محمود وڑائچ ،حاجی عزیز ،ڈاکٹر زاہد ،ڈاکٹر نائل ، چوہدری قادر گوندل،چوہدری نوروز گوندل،چوہدری سہیل اختر،چوہدری سیف علی گوندل،چوہدری اعجاز گوندل ،چوہدری نعمان بسوا ،رانا سرمد شکیل ، آفتاب اقبال آئی ملک ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ ، عرفان دیال ایڈووکیٹ ،نواز کھوکھر ایڈووکیٹ نے شرکت کی

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت جاوید گوندل کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف ہرناہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ اور استقبالیہ دیا گیا ۔ شیرازی کیفے نیویارک میں دئیے جانے والے استقبالیہ میں جاوید گوندل کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات چوہدری شاہد محمود وڑائچ ،حاجی عبدالعزیز ،ڈاکٹر زاہد ،ڈاکٹر نائل ، چوہدری قادر گوندل،چوہدری نوروز گوندل،چوہدری سہیل اختر،چوہدری سیف علی گوندل،چوہدری اعجاز گوندل ،چوہدری نعمان بسوا ،رانا سرمد شکیل ، آفتاب اقبال آئی ملک ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ ، عرفان دیال ایڈووکیٹ ،نواز کھوکھر ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔
رانا عارف ہرناہ جب استقبالیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو جاوید گوندل نے چوہدری شاہد وڑائچ سمیت ساتھیوں اور شرکاءکے ساتھ مل کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں استقبالیہ میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر رانا عارف ہرناہ کو شرکاءکی جانب سے بھی خوش آمدید کہا گیا۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا عارف ہرناہ نے جاوید گوندل کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاوید گوندل اور شاہد ورائچ ہمارے حلقے سے ہی تعلق نہیں رکھتے بلکہ ہمارا ان سے بہت ہی قریبی تعلق ہے ، یہ مجھے اپنے بھائیوں جیسے عزیز ہیں ۔رانا عارف نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ٰنے ہمیں یہ پانچویں دفعہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر،میاں محمد نواز شریف کی ٹکٹ پر، عزت دی ہے۔ میں آپ کے گوش گزار چند باتیں کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جو گورنمنٹ اب آٹھ ماہمکمل کر چکی ہے ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح پچھلے آٹھ ماہ میں حکومت نے معیشت کو سنبھالا دیا ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے اس ملک کی معاشی سمت ہے، اس کو درست کیا ،ہم اپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ انشاءاللہ اسی طرح پنجاب میں میڈم مریم نواز جو کہ وزیر اعلی ٰ ہیں ،ہر لمحہ خدمت کررہی ہیں ۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ گاو¿ں گاو¿ں صفائی شروع ہو چکی ہے ہر گھر سے کوڑا اٹھایا جا رہا ہے ،صحت کی سہولتیں یہاں تک دی جا رہی ہیں کہ موبائل گاڑیاں فیلڈ ہاسپٹل گاو¿ں گاو¿ں بھیجے جا رہے ہیں اور جو ٹیسٹ ہیں وہ تقریبا 10 ہزار روپے کا ایک ٹیسٹ ہوتا ہے جو کہ مفت لوگوں کے گھروں میں جا کر دیا ہے کرائے جا رہے ہیں، جو موٹر سائیکل گاڑیوں کے لائسنس سمیت دیگر شعبوں میں قابل ستائش نظام بنائے ہیں ۔، امن و امان کو یقینی بنایا جا رہے ہے ، ریونیو سمیت اہم محکموں میں اصلاحات لا رہے ہیں ، عدلیہ کے نظام کو موثر اور فعال بنایا جا رہا ہے ۔
رانا عارف ہرناہ نے کہا کہ جب ہم پانچ سال مکمل کرکے عوام کے پاس واپس جائیں گے تو انشاءاللہ پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے اور مثالی ہو گی اور ہم بھی اللہ کی عدالت میں سرور ہوں گے۔
رانا عارف ہرناہ نے کہا کہ ہمارے جتنے اوورسیزپاکستانی ، بیرون ملک ، امریکہ میں دن رات محنت کرکے زرمبادلہ کما کر پاکستان بھجوا رہے ہیں، میں ان سے پرزور اپیل کروں گا کہ جس طرح پہلے پاکستان کی مدد کرتے تھے، اب بھرپور طریقے سے پاکستان کی مدد کریں کیونکہ کچھ شرپسند لوگ ، اوورسیز پاکستانیوں سے کہہ رہے ہیں کہ اپنا زرمبادلہ ، پاکستان نہ بھیجیں ۔ ان کی باتوں پر ہر گز توجہ نہ دیں، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے ۔ہم اپنی دھرتی ماں کے خلاف کسی بھی قسم کے بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور انشاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں کے ایک ایک پیسے کا ،جیسے مسلم لیگ (ن)نے پہلے تحفظ کیا ،انشاءاللہ اب بھی کرے گی ۔
رانا عارف ہرناہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات دے رہی ہے اور انشاءاللہ ان کے پیسو ں اور املاک کے بھی ہر قسم کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔آخر میں جاوید گوندل نے رانا عارف ہرناہ کا ایک بار پھر شکرئیہ ادا کیا۔رانا عارف ہرناہ ( ایم پی اے ) کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ ایک عرصہ تک نیویارک میں مقیم رہنے کے بعد پاکستان گئے ، سیاست میں حصہ لیا اور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button