اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع
قرارداد شاہد رضا رانجھا(امریکہ)، یاسر خان (فرانس)، میاں آفتاب (اٹلی)، مبشر حسن (فرانس)،میاں آفتاب (اٹلی)، ناصر خان (کینیڈا)،رومی ملک (برطانیہ)اور عمران یونس (اٹلی ) سے کی جانب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھجوائی گئی تھی
پشاور،نیویارک (اردونیوز ) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں نشستیں مخصوص کی جائیں اور اوورسیز پاکستانیوں پر دوہری شہریت کی شرط ختم کی جائے ، یہ مطالبہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ ایک قرارداد میں کیا گیا ۔یہ قرارداد خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کو بھجوائی گئی اور سپیکر مشتاق غنی کی جانب سے اس قرار داد کو ریکوزیشن کےلئے جمع کر لیا گیا ہے ۔
مذکورہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا، یاسر خان (فرانس)، میاں آفتاب (اٹلی)، مبشر حسن (فرانس)،میاں آفتاب (اٹلی)، ناصر خان (کینیڈا)،رومی ملک (برطانیہ)اور عمران یونس (اٹلی ) سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھجوائی گئی تھی۔
شاہد رضا رانجھا نے اردو نیوز کو بتایا کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ نہ صرف یہ قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کروائیں گے بلکہ اس کی منظور ی کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ سپیکر نے مزید یقین دلایا کہ قراردادصوبائی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں بھجوائی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساجد تارڑ کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بھی خصوصی رابطہ کرکے انہیں بھی اس اہم مسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
شاہد رضا رانجھا نے مزید کہا کہ سب اوور سیز پاکستانیوں کو مبارک ہو۔ہماری ٹیم کے ممبران یاسر خان،مبشر حسن ، میاں آفتاب،عمران یونس ،ناصر خان،شاہد رضا رانجھا رومی ملک خراج تحسین کے مستحق ہیں۔سب اوورسیز پاکستانیوں اس تحریک کا ساتھ دیں ۔