" "
اوورسیز پاکستانیز

اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستا ن میں مواقع کےلئے حکومت کی حکمت عملی تیار

حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی

اسلام آباد(اردو نیوز)بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔وفاقی حکومت نے “نیا پاکستان کالنگ” منصوبے کا آغازکیا جس کے بعد وزارت تمام اوورسیزپاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پرآویزاں کرے گی، ریکارڈ وزارت اوورسیزپاکستانیوں کی ویب سائیٹ پربھیجا جاسکے گا اورجس شعبے کے ماہرکی خدمات درکارہوں گی اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہراوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جب کہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگرریکارڈ جمع کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button