اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاﺅنڈیشن ، ایپل آٹوز اور ٹرینٹن حلال پیکنگ کا چوتھا سالانہ افطار ڈنر
قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کی امیدوار مینا ملک اور سٹیٹ سینیٹرنیویارک کی نمائندہ ماریہ سمیت اہم شخصیات و ارکان کی شرکت
افطارڈنر کے اہتمام میں ظہیر اختر مہر، ملک سلیمان ، عبدالروف بھلی، دانش جمشید ملک ،منور ریاض ، صالح سمیع ،طاہر سندھو، عبداللہ شکیل سمیت ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ، مقامی امریکی شخصیات کا فاو¿نڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین
(نیویارک) اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاﺅنڈیشن ، ایپل آٹوز اور ٹرینٹن حلال پیکنگ کی جانب سے نیویارک میں چوتھا سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ میں رہنے والے اوورسیززپاکستانیوں کے علاو ہ دیگر مذہبی برادریوں نے شرکت کی اور تقریب کی نظامت کے فرائض فاونڈیشن کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر قائمقام پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ ، امریکی اسٹیٹ سینیٹر مائیکل ڈنڈیککر کے نمائندے ماریہ ، ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینزکی امیدوار مینا ملک کے ساتھ ساتھ اوورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے ایڈوائزری بورڈ ممبر ملک سلیمان اور علامہ مخدوم سید تصورالحسن گیلانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت وثناءخوانی سے ہوا۔پاکستانی امریکی کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور ٹرینٹن حلال میٹ کے پریذیڈنٹ ملک سیلمان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ آج ہمارے ساتھ مختلف مذاہب و عقائدکے لوگ شامل ہیں جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین پرچار ظاہر کرتا ہے۔
افطار ڈنر میں امریکی یہودی برادری کے رہنما مونیکا کارٹن اورجولس اسپاٹز نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر احمد مہر نے تمام مہمانوں کی کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ قبل نیویارک میں اسلامک سوسائٹی آف مڈمین ہٹن کی مسجد کے اطراف آگ لگ جانے کے باعث انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کا داخلہ بند کردیا تھا لیکن نیویارک میں رہنے والے یہودیوں نے اپنے تاریخی عبادت گاہ کے دروازے ہم مسلمانوں کے لیے کھول دیئے جہاں سینکڑوں مسلمانوں نے نماز ادا کی جو کہ مذہبی رواداری کی اہم مثال ہے جس پر اوورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کی جانب سے یہودی برادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
اس موقع پر دسٹر کٹ اٹارنی کوینزکی انتخابی امیدوار مینا ملک نے اپنے اظہار ِخیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں آج اوورسیززپاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کی سالانہ افطار ڈنر میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر نے فاو نڈیشن کو بہت تیزی سے فعال کر رہے ہیں اوریہ ایک بہتر عمل ہوگا کہ ہم نیویارک میں کمیونٹی کے لوگوں مقامی سطح پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور میرا ہر ممکن تعاون فاو¿نڈیشن کے لیے حاضر ہے۔
پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کمیونٹی سے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شہر بین المذاہب ہم آہنگی، امن بھائی چارگی، مذہبی رواداری کے علاوہ ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور ماہ رمضان ہ میں انسانی اقدار کی تربیت بھی دیتا ہے ، اوورسیززپاکستانی گلوبل فاونڈیشن نے مجھے جو عزت بخشی جس کا میں بہت شکرگزار ہوں۔
بعدازاں علامہ مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے افطار کےلئے خصوصی دعا کی اور پھر تمام مہمانوں نے روزہ کھولا۔ اس کے علاوہ یہودی رہنماوں نے اپنے اظہار خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہور ہی اور ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہ میں چاہیے کہ ہم لوگوں کے تمام عقائد کا احترام کریں تاکہ معاشرے میں امن کو فروغ دیا جاسکے۔
بعدازاں ، اوورسیززپاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختراحمد مہر نے تقریب کے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور کمیونٹی کے صحافیوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی افطار ڈنر میں تمام مذاہب اور کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور ہم اسی طرح سے اس سلسلے کو مزید جارہی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹیٹ سینیٹر مائیکل ڈنڈیککر کے نمائندے ماریہ نے پاکستانی امریکی کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم مقامی شخصیات سارجنٹ ضیغم عباس، عبداللہ شکیل شیخ ، دانش ملک ، عبدالروف بھلی ، دانش جمشید ملک ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی کو ایوارڈ اور سائٹیشن پیش کیں۔ اوورسیززپاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے نائب صدر دانش ملک ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی ، پریس سیکرٹری وجیش پرتاب،منورریاض، نوید شہزاد ، طاہر سندھو، صالح سمیع ، طاہرہ دین ، فوزیہ چغتائی ، راو¿ ارسلان، نعمان نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا