پاکستان

اوورسیز پاکستانی اپنے وطن اور افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رانا اشفاق

اوورسیز پاکستانی،اپنے وطن کے سفیر بن کا امریکہ میں پاکستان کے نام پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،رانا اشفاق

یوٹا ( اردونیوز ) راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ( RANA) رانا اشفاق نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی بندش کی دھمکی اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت امر ہے ۔ اپنے بیان میں رانا اشفاق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کی تجاویز نہایت ہی معقو ل تجویز ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بھارت تحقیقات سے بھاگ رہا ہے جس سے اس کی ندنیتی واضح ہوتی ہے ۔
رانا اشفاق نے کہا کہ پاکستان خود ددہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور بلوچستان میں بد امنی ، تحریک طالبان کی کاروائیوں کے پیچھے بھارت پر بڑے عرصے سے الزامات لگ رہے ہیں ، بھارت ان کاروائیوں میں ملوث نہیں یا دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کررہا تو وہ بھی مطالبہ کرے کہ بلوچستان اور تحریک طالبان کی دہشت گردی کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائے لیکن بھارت ایسا نہیں کررہا اور ہی کرے گا۔
رانا اشفاق نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے وطن پاکستان ، سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانی ، اپنے وطن کے سفیر بن کا امریکہ میں پاکستان کے نام پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی نہیں کرنے دیں گے ۔ رانا اشفاق نے مزید کہا کہ وہ جلد نیویارک منتقل ہو رہے ہیں اور اپنی تنظیم” راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ“ کا خصوصی اجلاس بلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button