نیویارک میں OPGFکے زیر اہتمام ”استحکام پاکستان“ کانفرنس
Overseas Pakistani Global Foundations Organizes Istehkam e Pakistan Conference in New York
استحکام پاکستان کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم سیاسی و کمیونٹی تنظیموں کے قائدین نے یک زبان ہو کر کہا کہ پاکستان کا استحکام ملک و قوم ہی نہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھی ترقی کی ضمانت ہے
کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ استحکام پاکستان کے لئے سب کو ہر قسم کی سیاسی و تنظیمی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ایک پاکستانی اور ایک قوم بن کر اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا
استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد میں ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ ظہیر احمد مہر، رانا جاوید، طاہرہ دین، طاہر سندھو، آمنہ افتخار، اطہر میاں ،نائلہ رانا سمیت ساتھیوں نے کردارادا کیا
استحکام پاکستان کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، کمیونٹی و سماجی تنظیموں اور جماعتوں کے قائدین روحیل ڈار، چوہدری اکرم رحمانیہ، افتخار بٹ ، بازہ روحی، عطیہ شہناز، شاہین کھوکھر،سید محسن شاہ نقوی ، میاں ریحان شفیع، ملک خادم حسین ، چوہدری سرور ، اعجاز فرخ چوہدری ،ارشد خان (ویلی سٹریم) ، مدثر چوہدری ، نسیم خان علی زئی ، سعید حسن ، ہمایوں شبیر، حنا صدیقی ، فضل حق، قیصر بھٹہ ،عتیق قادری ،وسیم سید، نواب دین ،اعجاز احمداورطاہر میاں سمیت دیگر شریک تھے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) اوورسیز پاکستانیوں کی ایک اہم و نمائندہ عالمی تنظیم کے امریکہ میں قائم چیپٹر ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، ارکان اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم تنظیموں کے قائدین اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب نے یک زبان ہو کر کہا کہ پاکستان کا استحکام ملک و قوم ہی نہیں بلکہ اوورسیز میں بسنے والے تقریبا ً 80لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی بھی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ استحکام پاکستان کے لئے سب کو ہر قسم کی سیاسی و تنظیمی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ایک پاکستانی اور ایک قوم بن کر اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔
استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد میں ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ یو ایس اے چئیرمین ظہیر احمد مہر، پریذیڈنٹ رانا جاوید، سینئر وائس پریذیڈنٹ طاہرہ دین،وائس پریذیڈنٹ طاہر سندھو، جوائنٹ سیکرٹری آمنہ افتخار، ایڈیشنل سیکرٹری اطہر میاں ،نائلہ رانا سمیت ساتھیوں نے کردارادا کیا ۔
استحکام پاکستان کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، کمیونٹی و سماجی تنظیموں اور جماعتوں کے قائدین روحیل ڈار، چوہدری اکرم رحمانیہ، افتخار بٹ ، بازہ روحی، عطیہ شہناز، شاہین کھوکھر،سید محسن شاہ نقوی ، میاں ریحان شفیع، ملک خادم حسین ، چوہدری سرور ، اعجاز فرخ چوہدری ،ارشد خان (ویلی سٹریم) ، مدثر چوہدری ، نسیم خان علی زئی ، سعید حسن ، ہمایوں شبیر، حنا صدیقی ، فضل حق، قیصر بھٹہ ،عتیق قادری ،وسیم سید، نواب دین ،اعجاز احمداورطاہر میاں سمیت دیگر شریک تھے ۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ طاہر میاں نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض آمنہ افتخار نے ادا کئے ۔
”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن “ یو ایس اے کے چئیرمین ظہیر احمد مہر نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ مکمل طور پر ایک غیر سیاسی فورم ہے ۔ اس فورم پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین کو ایک جگہ جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی ہونے کی حیثیت سے ہم ملکی و قومی قیادت کو یہ پیغام دیں کہ وطن سے دور ہمیں ہمیشہ وطن کی فکر لاحق رہتی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی ایک خوشحال و خرم ہی نہیں بلکہ ایک مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی قائدین روحیل ڈار، چوہدری اکرم رحمانیہ، افتخار بٹ ، بازہ روحی، عطیہ شہناز، شاہین کھوکھر،سید محسن شاہ نقوی ،چوہدری سرور ، اعجاز فرخ چوہدری ،ارشد خان ، مدثر چوہدری ، نسیم خان علی زئی ، سعید حسن ، ہمایوں شبیر، حنا صدیقی ، فضل حق، قیصر بھٹہ ،عتیق قادری ،وسیم سید، نواب دین ،اعجاز احمداورطاہر میاں نے کہا کہ ہم امریکہ جیسے جمہوری اور ترقی یافتہ ملک میں رہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک پاکستان بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں برابر کھڑا ہوا۔ اس مقصد کے لئے ملک میں سیاسی ، سماجی و معاشرتی استحکام لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی سیاسی ، غیر سیاسی رائے رکھنے کا حق ہے تاہم دوسروں کو اس رائے سے اختلاف رائے کا بھی حق حاصل ہونا چاہئیے اور بہترین اصول یہ ہے کہ ہم بے شک اپن ی اپنی رائے رکھیں لیکن ایک دوسرے کی آراءکا احترام کریں ۔
کمیونٹی قائدین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، پاکستان کو بھاری زرمبادلہ بھیج کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک مستحکم پاکستان میں بھی معیشت ترقی کرے گی اور استحکام پیدا کرے گی ۔ لہٰذا پاکستان میں استحکام کے لئے سب کو اپنا اپنا انفرادی اور کلیدی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔یہی ہم سب کے اور ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔
کانفرنس میں اس بات پر اتفاق پیدا کیا گیا کہ نیویارک میں منعقد ہ کانفرنس کے استحکام پاکستان کے پیغام کو ہر کوئی آگے بڑھائے گا اور استحکام پاکستان ، ملی و قومی یکجہتی کے لئے اپنے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرے گا۔