اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نیوجرسی کے زیر اہتمام“ہوم لینڈ ہیروز”کی قربانیوں کو خراج تحسین
Overseas Pakistanis Global Foundation New Jersey Pays Tribute to the Sacrifices of 'Homeland Heroes
امریکی ریاست نیوجرسی میں ”اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن “ کے چیف آرگنائزر ملک سلیمان کی صدارت میں خصوصی اجلاس، OPGFنیوجرسی کے صدر میاں سلطان سمیت اہم شخصیات شریک
زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ ہمارے دل میں ہمارے ”ہوم لینڈ ہیروز “ کا مقام بہت بلند ہے، سب سے بڑی قربانی ، ملک و قوم کے دفاع کی خاطر ، جان کی قربانی ہے ، مقررین
ہم ”ہوم لینڈ ہیروز “ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو ملک و قوم کے دفاع کے لئے اپنی جاں کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ، تقریب سے OPGFکے عہدیداران کے خطابات
تقریب کی میزبانی کے فرائض میاں سلطان جو کہ ”او پی جی ایف “ نیوجرسی کے صدر بھی ہیں، نے ادا کئے،تقریب میں اختر ظہیر مہر،جاوید اقبال، عرفان،کامران خان ، نک سلیم، میاں اطہر، شیراز خان، طاہر سندھو،ہمدان بٹ ، میاں جاوید سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان کی شرکت، ہوم لینڈ ہیروز کی قربانیوں اور ملک وقوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت و تحسین پیش کیاگیا
نیوجرسی ( خصوصی رپورٹ ) نیویارک کے بعد امریکی ریاست نیوجرسی میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی گرانقدر قربانیاں پیش کرنے والے شہداءکو ”ہوم لینڈ ہیروز “ قرار دیتے ہوئے ان کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور”ہوم لینڈ ہیروز “ کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی اوورسیز اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ نیوجرسی چیپٹر (او پی جی ایف ۔OPGF) کے زیر اہتمام شاہی پیلس ، نیوجرسی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ نیوجرسی چیپٹر (او پی جی ایف ۔OPGF) کے چیف آرگنائزر ملک سلیمان اور ”او پی جی ایف نیوجرسی “ کے پریذیڈنٹ میاں سلطان کے زیر اہتمام تقریب میں”او پی جی ایف “ کے چئیرمین اختر ظہیر مہر، جاوید اقبال، عرفان،کامران خان ، نک سلیم، میاں اطہر، شیراز خان، طاہر سندھو،ہمدان بٹ ، میاں جاوید سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کے ارکان اور مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغا ز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ہمدان بٹ نے آیات قرآنی کی تلاوت حاصل کی ۔شیراز خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ تقریب کی میزبانی شاہی پیلس کے مالک میاں سلطان جو کہ ”او پی جی ایف نیوجرسی “ کے پریذیڈنٹ بھی ہیں، کی جانب سے کی گئی ۔شیراز خان نے ”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن “ نیوجرسی چیپٹر (او پی جی ایف ۔OPGF) اور میزبانان ملک سلیمان اور میاں سلطان کی جانب سے شرکاءکو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے بعد نیوجرسی میں تقریب کے انعقاد کا مقصد ”ہوم لینڈ ہیروز “ کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور واضح کرنا ہے کہ امریکہ بھر میںبسنے والی کمیونٹی ان کی خدمات کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
چیف آرگنائزر ملک سلیمان کا کہناتھا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ ہمارے دل میں ہمارے ”ہوم لینڈ ہیروز “ کا مقام بہت بلند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑی قربانی ، ملک و قوم کے دفاع کی خاطر ، جان کی قربانی ہے ۔ ہم ”ہوم لینڈ ہیروز “ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو ملک و قوم کے دفاع کے لئے اپنی جاں کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔
”اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن “ نیوجرسی چیپٹر کے پریذیڈنٹ میاں سلطان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی ریاست نیوجرسی سے اپنے ”ہوم لینڈ ہیروز “ کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید کبھی نہیں مرتے ۔ اللہ کا حکم ہے کہ وہ زندہ ہوتے ہیں ۔ ہمارے ہوم لینڈ ہیروز ہمارے دلوں میں آج ، کل اور ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔
اختر ظہیر مہر، جاوید اقبال، عرفان،کامران خان ، نک سلیم، میاں اطہر، شیراز خان، طاہر سندھو،ہمدان بٹ ، میاں جاویدکی جانب سے بھی ہوم لینڈ ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ ساتھ امریکہ بھر میں بسنے والی پاکستانی اوورسیز کمیونٹی ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج پر ہونیوالے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے نڈر، جرات مند اور بہادر جوانوں اور حکا م کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اختر ظہیر مہر کا کہنا تھا کہ ”ہوم لینڈ ہیروز “ کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ امریکہ تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ دنیا بھر کی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی تک پھیل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن ‘ کی جانب سے دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی تنظیم کے چیپٹر ہیں، وہاں وہاں ”ہوم لینڈ ہیروز “ کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور انہیں خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
تقریب میں پاکستانی امریکن اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بنوں کنٹونمنٹ پر15جولائی2024کو دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے(ہوم لینڈ ہیروز) پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال،ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)،سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت) کی عظیم قربانیوں کو سلام کو سلام عقیدت پیش کیا ہے ۔
تقریب میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شموزئی میں 15 اور 16 جولائی2024 کی درمیانی شب دیہی ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید (عمر 44 سال, ساکن ضلع نارووال) اور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید (عمر 23 سال، ساکن ضلع خانیوال) کی عظیم قربانیوں کو بھی سلام عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
تقریب کے آخر میں شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، درجات کی بلندی کے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاءنے شمعیں روشن کرکے ”ہوم لینڈ ہیروز“ کو یاد بھی کیا۔تقریب میں لگائے گئے ایک بڑے پوسٹر جن پر شہداءکی تصاویر تھیں ،پر شرکاءکی جانب سے دستخط کئے گئے اور شہداءکےلئے خصوصی کلمات تحریر کئے گئے ۔ اختر ظہیر مہر ، ملک سلیمان کےمطابق ، یہ بینرز ، شہیداءکے اہل خانہ کو پاکستان میں پیش کیا جائیگا۔
Overseas Pakistanis Global Foundation New Jersey Pays Tribute to the Sacrifices of ‘Homeland Heroes