پاکستان

پنجاب حکومت نے چوہدری وسیم اختر کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مقرر کر دیا

چوہدری وسیم اختر کی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے

لاہور (اردو نیوز ) پنجاب حکومت نے چوہدری وسیم اختر کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب مقررکیا ہے۔ برطانیہ اور سنگاپور کے تعلیمی اداروں سے انجینئرنگ اور ایم بی اے کی ڈگریوں کے حامل چوہدری وسیم اختر برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں آئی ٹی اور پاور جنریشن کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرنے کی بدولت اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ او پی سی کے افسران اور سٹاف نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تقرری سے ادارے کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں نمایا ں مدد ملے گی۔ چوہدری وسیم اختر کی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button