بین الاقوامیخبریں

سابق امریکی صدر اوبامہ کو کورونا ہو گیا

اوبامہ کو گلے میں خارش محسوس ہوئی، کورونا ٹیسٹ کروایا تو رزلٹ مثبت آیا

نیویارک (محسن ظہیر) سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو کورونا ہو گیا ہے۔یہ بات براک اوبامہ کی جانب سے کئے جانیوالے ایک ٹویٹ میں بتائی گئی ۔
سابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گلے میں کچھ دنوں سے خارش محسوس ہو رہی تھی ، ٹیسٹ کروایا تو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ براک اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ وہ اب ٹھیک محسوس کررہے ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدراوبامہ نے نہ صرف کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا رکھی تھیں بلکہ بوسٹر شاٹ بھی لگوایا ہوا تھا ۔براک اوبامہ کو ایک ایسے وقت پر کورونا ہوا کہ جب عام خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وبا بڑی حد تک ختم ہو گئی ہے
تاہم ماہرین اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ براک اوبامہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کورونا ابھی بھی موجود ہے لہٰذا احتیاط کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہئیے ۔ مزید براں براک اوبامہ کا کیس یہ بھی واضح کرتا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین اور بوسٹر شاٹ لگوا رکھے ہیں ، وہ وبا کا شکار ہونے کی صورت میں بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں ۔

 

 

Related Articles

Back to top button