پاکستان

سفک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹیئرنی کی حلف برداری

تقریب حلف برداری کی اہم بات یہ تھی کہ سفک کاؤنٹی کی تاریخ میں پہلی بار تقریب میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی کی جانب سے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے گئے

نیویارک (اردونیوز )نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی نے ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹئیرنی کی حلف برداری کی پروقار تقریب اسی سینٹ انتھونی ہائی سکول میں ہوئی کہ جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی ۔سکول کی پرنسپل کا کہناتھا کہ ادارے کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ یہاں سے فارغ اتحصیل ہونےو الا ایک سٹوڈنٹ آئندہ چار سالوں میں کاؤنٹی کو اہم قیادت فراہم کرے گا ۔


رے ٹئیرنی کہ جنہوں نے نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں سفک کاؤنٹی میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کو حیران کن کامیاب دلوائی کی تقریب میں ندیم وامق اور عامر سلطان سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ان اہم شخصیات نے بھی شرکت کی کہ جنہوں نے رے ٹئیرنی کے الیکشن میں ان کی بھرپور سپورٹ کی ۔
اس تقریب حلف برداری کی اہم بات یہ تھی کہ سفک کاؤنٹی کی تاریخ میں پہلی بار تقریب میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی کی جانب سے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے گئے ۔ پاکستانی امریکن کیون شکیل نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے ڈسٹر کٹ اٹارنی کےلئے دعائیہ کلمات کہے ۔
جج ہپیکٹر ڈی لا سیلے نے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور سٹیج اور ہال میں موجود شرکاءنے مسٹر ٹئیرنی سے بغلگیر ہوئے اور انہیں مبارکبادیں دیں ۔
مسٹر ٹئیرنی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفک کاؤنٹی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ او ر قانون کی بالادستی کے اپنے ایجنڈے پر عملدرامدکےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
ندیم وامق اور عامر شفیق سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ سفک کاو¿نٹی میں ہر روز پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور خوش آئندہ بات ہے کہ اس کاؤنٹی میں ایسا ڈے اے منتخب ہوا ہے کہ جسے کمیونٹی نے سپورٹ کیا تھا
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں اب مقامی سیاست میں حصہ اور دلچسپی لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اب امریکی سیاستدانوں بھی کمیونٹی کو اہمیت دینا شروع کررہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button