جان شیل نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باقاعدہ چیف آف ڈیپارٹمنٹ مقرر
NYPD Commissioner Jessica Tisch Appoints John Chell as Chief of Department, Philip Rivera as Chief of Patrol, and Edward Thompson as Chief of Internal Affairs
نیو یارک کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے جان شیل کو چیف آف ڈیپارٹمنٹ، فلپ ریویرا کو چیف آف پیٹرول، اور ایڈورڈ اے تھامپسن کو چیف آف انٹرنل افیئرز کے طور پر باضابطہ تقرری کا اعلان
نیو یارک(محسن ظہیر) نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کی کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے جان شیل کو چیف آف ڈیپارٹمنٹ، فلپ ریویرا کو چیف آف پیٹرول، اور ایڈورڈ اے تھامپسن کو چیف آف انٹرنل افیئرز کے طور پر باضابطہ تقرری کا اعلان کیا۔ یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
سال 2025 میں، این وائی پی ڈی گزشتہ سال کی کامیابیوں کو مزید بڑھاتے ہوئے نیویارک شہر کے ہر محلے کو مزید محفوظ بنائے گا۔ یہ قائدین یقینی بنائیں گے کہ ہم جرائم میں مزید کمی لائیں، شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں، محکمہ کے وقار اور دیانت کو برقرار رکھیں، اور پولیس اور شہریوں کے درمیان شراکت کے رشتے کو مضبوط کریں۔
جان شیل کو نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے سب سے اعلیٰ یونیفارمڈ عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ وہ جرائم کے خاتمے کی حکمت عملی، معیار زندگی کے اقدامات، اور آپریشنل منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔ چیف شیل نے حال ہی میں چیف آف پیٹرول کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں ان کے دور میں نیویارک شہر میں جرائم اور فائرنگ کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
انہوں نے غیر قانونی گاڑیوں، موپیڈز، اور دھواں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کی۔ چیف شیل ایک 30 سالہ تجربہ کار پولیس افسر ہیں اور انہیں 2000 میں ان کی بہادری اور قیادت کے اعتراف میں ’میڈل آف ویلیور‘ سے نوازا گیا تھا۔
چیف ریویرا تقریباً 15ہزاریونیفارمڈ افسران اور تین ہزار شہری عملے کی قیادت کریں گے، جو ین وائی پی ڈی کے سب سے بڑے شعبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں چیف آف ٹرانسپورٹیشن کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے نیویارک شہر کی سڑکوں، پلوں، اور شاہراہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ ان کی حکمت عملیوں کے نتیجے میں حادثات، چوٹوں، اور اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ چیف ریویرا ین وائی پی ڈی کے 29 سالہ تجربہ کار ہیں۔
ایڈورڈ تھامپسن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ محکمہ کی دیانت کو محفوظ رکھیں اور بدعنوانی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے 1986 میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور برونکس کے 52ویں پریسنکٹ میں بطور پیٹرول افسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا وسیع تجربہ انٹرنل افیئرز اور دیگر اہم شعبوں میں خدمات پر مبنی ہے۔ وہ ایف بی آئی نیشنل اکیڈمی، کوانٹیکو، ورجینیاکے گریجویٹ بھی ہیں۔
NYPD Commissioner Jessica Tisch Appoints John Chell as Chief of Department, Philip Rivera as Chief of Patrol, and Edward Thompson as Chief of Internal Affairs