پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کا افطار ڈنر
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت PALSکے عہدیداران ، مسلم آفیسرز اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS)کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی یہاں ڈائن اینڈ گرل ریسٹورنٹ بروکلین پر سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت PALSکے عہدیداران ، مسلم آفیسرز اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
افطارڈنر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساوتھ کے اسسٹنٹ چیف برائن کانرائے، ڈپٹی چیف چارلس شول اور ڈپٹی چیف جان شیل کے علاوہ ڈپٹی انسپکٹر66پریسنٹ جیمز کنگ ، ڈپٹی انسپکٹر72پریسنٹ عمونئیل گنزالز ،کیپٹن وحید اختر، کیپٹن عدیل رانا، کیپٹن آصف اقبال ، امیگرنٹ افئیرز کے انچارج سارجنٹ ضیغم عباس سمیت PALSکے ارکان اور راجہ آزاد گل سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کے پریذیڈنٹ سارجنٹ زاہد محمود نے پولیس حکام سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے پلیج آگ لیجن پڑھا۔ افطارڈنر میںگلزار مدینہ مسجد کے امام نے ماہ رمضان المبارک کے مقاصد اور دین اسلام کی تعلیمات کے مختلف و اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رمضان کا مہینہ تذکیہ نفس اور دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور ان میں شریک ہونے کا مہینہ ہے ۔
تقریب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بروکلین میں تعینات تینوں چیفس اسسٹنٹ چیف برائن کانرائے، ڈپٹی چیف چارلس شول اور ڈپٹی چیف جان شیل نے خطاب کرتے ہوئے PALSکے ارکان سمیت پاکستانی کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ۔
مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ کیپٹن عدیل رانا نے PALSکے ساتھیوں کو کامیاب افطارڈنر کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روحانی پیغام اور پریکٹس کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے دوسروں کے کام آکر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئیے ۔
راجہ آزاد گل کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کی جانب سے اعلیٰ پولیس حکام کا افطارڈنر میں شرکت پر شکرئیہ ادا کیا گیا اورپاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے تمام ارکان کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی گئی ۔آخر میں شرکاءکے اعزاز میں رتکلف عشائیہ بھی دیا گییا۔